سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/اپریل 2018) مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں بتاریخ 17/رجب 1439ھ مطابق 5/اپریل 2018ء بروز جمعرات تکمیل حفظ قرآن کی ایک مجلس منعقد ہوئی، جس میں کل 23طلبہ نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کیا۔اس مجلس کی صدارت کا فریضہ مدرسہ ہٰذا کے ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد احمد اللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم العالیہ نے انجام دیا،
حضرت نے خطاب سے قبل ابوامامہ بن نیاز احمد کھٹہنہ کو 6/ماہ 23/یوم کی قلیل مدت میں تکمیل حفظ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعزازی انعام سے نوازا، بعدہ خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آج یہ چھوٹا بچہ جو اتنی کم مدت میں حفظ مکمل کیا ہے یہ خدائی عطیہ ہے، ورنہ تو یہ عمر بچوں کی کھیلنے کودنے میں گذرجاتی ہے اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہے کہ ان بچوں کو اللہ نے منتخب کر کے حفظ قرآن جیسی دولت سے سرفراز فرمایا، اور ایک دوسرا بچہ حفظ الرحمن بن وجہ القمر کرولی جس نے 8/ماہ کی مدت میں تکمیل حفظ قرآن کیا ہے، تیسرا بچہ محمد صفی اللہ بن ابوطالب نگواں ہےجس نے9/ماہ کی مدت میں حفظ کی سعادت حاصل کیا، اللہ نے حفاظت قرآن کا جو وعدہ کیا ہے، اس کی وجہ سے حفاظ کرام کے سینے والا قرآن اور خود حافظ قرآن محفوظ ہے، اللہ تعالی کمزوروں سے بھی کام لے سکتا ہے جیسا کہ کعبہ کی حفاظت طیرا ابابیل نامی چڑیا کے ذریعہ کرائی، نیز فرمایا کہ حافظ قرآن اب اس نام کی لاج رکھیں،غلط مجلس اور غلط صحبت سے پرہیز کریں، مدرسہ کی ترقیات کاراز بانئ مدرسہ حضرت پھولپوری نوراللہ مرقدہ کا اخلاص ہے، اور والد نوراللہ مرقدہ نے اپنی زندگی میں مدرسہ سے کبھی اپنا ذاتی فائدہ حاصل نہیں کیا،جس کی وجہ سے اس کے ثمرات و برکات روز روشن کی طرح عیاں ہیں،اس مدرسہ کی تمام خصوصیات میں سے یہ بھی ہے کہ یہاں اساتذہ کو معیاری تنخواہیں دی جاتی ہیں، اور تمام مکاتب ومدارس کے ذمہ داران کو اس پہلو پر غور کرنے کی ضرورت ہے، آج ہماری بے توجہی اور لاپرواہی کی وجہ سے ہمارے نونہال کانونٹ میں داخل ہوکر دین واسلام سے دور ہوجاتے ہیں، کانونٹ کے منیجر کو دینی تعلیمات داخل نصاب کرنے پر زور دیا جائے،ورنہ ہمارے اوپر آنے والے حالات ومصائب ہمارے کرتوتوں کا نتیجہ ہے۔علاوہ ازیں بچوں کو ابتدائی تعلیم دینی مدارس و مکاتب میں دینے پرزوردیا۔اور حالیہ حافظ قرآن بچوں پرڈھائےگئے مظالم پر اظہار افسوس و ملک میں امن وامان اور مسلمانوں کے جان و مال کی حفاظت کی خصوصی دعاء کی گئی۔ امسال اس کے علاوہ تکمیل حفظ کی دومجلس منعقد ہوئی ،جس میں31 اورامسال کل 54طلبہ نے تکمیل حفظ کی دولت حاصل کیا۔ہے۔مزید ان شاءاللہ پچاس بچوں کو تکمیل دور کرنے کے بعد سند حفظ سے نوازا جائے گا۔
اس مجلس میں شرکت کرنے والے حضرات ۔مفتی محمد اجوداللہ صاحب پھولپوری نائب ناظم مدرسہ ہٰذا،ناظم تنظیم وترقی مولانا محمد الیاس صاحب قاسمی،ناظم تعلیمات مولانا نسیم احمد صاحب،صدرشعبہ حفظ حافظ فیضان وغیرہ موجود رہے.