محمد مستقیم
ــــــــــــــــــــــ
لدھیانہ(آئی این اے نیوز 6/اپریل 2018) گزشتہ روز افغانستان کے شہر قندوز میں ناٹو افواج کی طرف سے ایک مدرسہ کے جلسہ دستار بندی پروگرام پر کئے گئے ہوائی حملہ میں شہید ہوئے سو سے زائد ننھے بچوں کی ہلاکت نے دنیا بھر کے انسانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، اس دل دہلانے والے واقعہ پر رنج و غم اور شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے۔مجلس احرار اسلام بھارت کے قومی صدر و پنجاب کے شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ ہم ننھے شہداء کے لئے دعا گو ہیں جنہیں وقت کے فرعون نے خوف میں آکر ہلاک کر دیا ہے.
شاہی امام نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ فرانس اور مختلف مقامات پر دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لئے موم بتیاں جلانے والے اب خاموش کیوںہیں۔انکو کون سا سانپ سونگھ گیا ہے کیا مدرسہ میں پڑھنے والے بچے کسی کے جگر کا ٹکڑا نہیں ہوتے، کیا انکی مائیں دیگر ماؤں کی طرح اپنے نونہالوں کا انتظار نہیں کرتی ہیں ، شاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا دہشت گردی کا شکار ہونے والوں میں جو مسلمان شامل ہوتے ہیں انکا خون خون نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم مجلس احرار اسلام کی جانب سے ان سب لوگوں کو اس دل دہلانے والی واردات پر آواز بلند کرنے کی اپیل کرتے ہیں جو انگریزوں کیلئے موم بتیاں جلانے میں پیش پیش تھے۔