اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی کی رحلت افسوسناک: مفتی فضل الرحمان الہ آبادی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 16 April 2018

خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی کی رحلت افسوسناک: مفتی فضل الرحمان الہ آبادی

مئوآئمہ/ الہ آباد(آئی این اے نیوز 16/اپریل 2018)حکیم الاسلام مولانا قاری طیب صاحب رحمہ اللہ کے صاحبزادے خطیب الاسلام مولانا محمد  سالم قاسمی صاحب کی وفات سے علمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ پڑی ہے، تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے کہا حضرت کی وفات یقینا افسوس ناک ہے، حضرت مولانا سالم صاحب موجودہ زمانے میں اکابر علماء کی یادگار تھے، ہندوستان میں سند حدیث کے اعتبار سے ممتاز شخصیت تھے، حضرت کی بڑی خصوصیت یہ تھی کہ مولانا حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے شاگرد تھے، ان سے حضرت نے میزان الصرف پڑھا تھا، اور اس نسبت کونسبت اشرفی سے نام دیتے تھے.
مولانا محمد سالم قاسمی رحمہ اللہ
 مفتی فضل الرحمان نے کہا میں اپنی خوش نصیبی سمجھتا ہوں کہ حضرت مولانا سالم صاحب رحمہ اللہ سے میزان الصرف پڑھی ہے، اور ایک واسطہ سے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کا شاگرد ہونے کا شرف حاصل ہوا، حضرت نسبت اشرفی کی بہت اہمیت دیتے تھے، جب حضرت نے نسبت اشرفی سے نوازا تو محفوظ رکھنے کے لئے لکھ لینے کی تلقین کی تھی،چنانچہ ہم لوگوں نے نسبت اشرفی نام سے میزان الصرف کی ایک سند بنائی تھی حضرت بہت دیکھ کر بہت خوش ہوئے تھے، حضرت کی وفات علمی دنیا کے لئے عظیم خلا جس کاپر ہونا ناممکن ہے، حضرت ہمارے اکابر علماء دیوبند کی ایک جیتی جاگتی مثال اور نمونہ تھے، حضرت کی وفات سے علمی دنیا سوگ وار ہے.
مفتی الہ آبادی نے کہا ہندوستان نے ایک عالم دین ہی نہیں بلکہ ایک ایسی ہستی کو کھو دیا جو بیرون ممالک میں ہندوستان کا وقار بلند کرتے تھے، جائزہ الامام القاسم النانوتوی ۲۰۰ ملکوں کے سربراہوں کے ہمراہ نوازا گیا تھا، اور بہت سارے قیمتی ایوارڈ سےسرفراز کیا جاچکا ہے، حضرت کی وفات بیحد افسوس ناک ہے.