اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اسلامیہ (مکتب) سیہی پور اعظم گڑھ میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 27 April 2018

مدرسہ اسلامیہ (مکتب) سیہی پور اعظم گڑھ میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد!

حافظ ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/اپریل 2018) مدرسہ اسلامیہ مکتب سیہی پور اعظم گڈھ میں سالانہ امتحان کے نتیجہ کا اعلان کیا گیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کو میڈل اور انعام سے نوازا گیا.
جامعہ شیخ الہند قاسم آباد انجان شہید اعظم گڈھ کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا فرقان بدر صاحب نے اپنے خطاب میں ذمہ داران اساتذہ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی، خطاب کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے حضرت والا نے فرمایا یہ گاؤں گاؤں میں قائم مکاتب اسلامیہ مسلمانوں کے دین وایمان کے محافظ ہیں اور قوم وملت کی بہت بڑی خدمت کررہے ہیں، اس طرح کے پروگرام میں شرکت کرکے مجھے جو دلی سکون حاصل ہوتا ہے بڑے بڑے اجلاس میں نہیں ہوتا ہے، آپ نے تمام ذمہ داران کو مبارک باد دیتے ہوئے بھر پور تعاون وتوجہ کی یقین دہانی کرائی.
اس موقع پر مولانا انور داؤدی اور مولانا محمد شفیق سدھارتھ نگری نے بھی خطاب کیا، اخیر میں مولانا فرقان بدر قاسمی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا اور محترم جناب رضوان داؤد صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.