اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دس روزہ آئیڈیل اسلامی سمر کیمپ کا اختتامی پروگرام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 27 April 2018

دس روزہ آئیڈیل اسلامی سمر کیمپ کا اختتامی پروگرام!

رفیع اللہ قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــ
رتناگیری(آئی این اے نیوز 27/اپریل 2018) گزشتہ 26/اپریل بروز جمعرات صبح 08:30 بجے آئیڈیل انگلش اسکول، فروس رتناگیری میں دس روزہ اسلامی تعلیمی وتربیتی کیمپ کے دسویں اور آخری دن کا آغاز ہوا، کیمپ میں آج  52،طلبہ شریک تھے، صبح میں بچوں کو سورۃ الماعون مع تجوید و ترجمہ سکھائی گئی، دوسرے پیریڈ میں اردو کے چھوٹے جملے لکھنے اور بولنے کی مشق کروائی گئی، ادعیہ مسنونہ کا اعادہ کروایا گیا.
دس بجے سے ساڑھے بارہ کے درمیان کیمپ میں شریک بچوں کے ذریعہ ایک اسلامی ثقافتى پروگرام پیش کیا گیا، جس میں بچوں نے قرأت مع ترجمہ، نعت خوانی، حدیث مع ترجمہ، آداب زندگی کوئز، مکالمہ، روز مرہ کی دعائیں اور بعض عناوین پر  تقریریں پیش کیں۔
50 نمبرات پر مشتمل ٹیسٹ کا رزلٹ بھی بتایا گیا، الحمد لله سارے طلبہ کامیاب رہے۔
شریک طلبہ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، چوتھی تا چھٹی جونیئر گروپ اور ساتویں تا نویں سینئر گروپ تھا، سینیئر گروپ میں نفيل خلیل کونچیلکر نے پہلی پوزیشن، محمد كيف فیض مہاڈک نے دوسری پوزیشن اور فاطمہ معظم دلوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ جونیئر گروپ میں حانيه نثار دیسائی نے پہلی پوزیشن، ایان غالب پرکار نے دوسری پوزیشن اور منيب الرحمن ندوى نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اور فاطمہ معظم دلوی کو کیمپ کی سب سے اچھی طالبہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا، جبکہ محمد حسین پرکار صاحب کی جانب سے سارے  پوزیشن ہولڈرس کو انگلش ترجمہ قرآن بطور انعام دیا گیا اور بشیر قاضی صاحب کی طرف سے سب کو نقد انعام بھی دیا گیا، اس کے علاوہ تمام شرکاء کو جناب حنیف پرکار صاحب، جناب عبدالمجید درویش پرکار، جناب یاسین دلوی صاحب اور جناب عبدالستار پرکار صاحبان کی جانب سے چار چار کتابوں کا تحفہ دیا گیا.
محترمہ دليله پرکار صاحبہ کی طرف سے آج تمام  طلبہ و طالبات کوریفریشمنٹ دیا گیا۔
بشیر قاضی صاحب، مولانا اختر سلطان اصلاحی صاحب، اے ڈی سر صاحب، ڈاکٹر پروفیسر عبد الستار صاحب، عبد الستار پرکار صاحب صاحب اور دیگر والدین و سرپرست حضرات بطور مہمان شریک پروگرام تھے۔
بچوں نے اپنا تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال بھی اس طرح کا کیمپ رکھا جائے اور کم از کم 20 دن کا رکھا جائے، گاوں کے سرپرست حضرات نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اس طرح کا پروگرام ہمارے گاوں کے لئے سعادت کی بات ہے، بچوں کی تعلیمی ترقی و بہتری کے لئے ہم لوگ ہمیشہ قربانیوں کے لیے تیار ہیں وسائل اور اخراجات کتنا بھی کرنا پڑے یہ سب ذخیرہ آخرت ہوگا۔
لجنہ العلماء کے سرپرست اعلی مولانا اختر سلطان اصلاحی صاحب نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ کا حقیقی فائدہ تب ہوگا جب طلبہ اپنے اندر تبدیلی لائیں، اردو زبان سکھانے کی کوشش کی گئی روزآنہ چند جملے پڑھنے اور لکھنے کی مشق کی جائے تو بہت آسانی سے آپ کو یہ زبان آ جاے گی. اسلامی اخلاق و آداب سے اپنے آپ کو آراستہ کریں، دس سورتیں ترجمہ کے ساتھ آپ نے پڑھا اور سمجھا بقیہ سورتیں بھی یاد کرنے کی کوشش کریں۔
صدر جلسہ جناب ایف ٹی پرکار صاحب نے اس کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوے اسے توقع سے زیادہ کامیاب قرار دیا، انھوں نے مزید کہا کہ اگلے سال کوشش ہو گی کہ کیمپ کم ازکم بیس روز کا ہو، کم وقت میں بچوں کی تعلیم و تربیت کا یہ ایک بہترین ذریعہ ہے.
کیمپ میں خدمات انجام دینے والے تمام کونسلرس جناب طالب فلاحی، قاری رفیع اللہ قاسمی، منظر نثار ندوی، معیزالدین ندوی، شاہنواز احمد فلاحی، عبدالرحمن فلاحی اور ریاض الدین سلفی صاحبان کا بھی معزز مہمانوں کے ذریعہ اعزاز کیا گیا.
پروگرام کی نظامت رفیع اللہ قاسمی اور محمد طالب فلاحی نے بحسن و خوبی انجام دی، اسکول کی طرف سے تمام علماء اور مہمانوں کے لئے ظہرانے کا نظم بھی تھا۔