اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: خانوادہ قاسمیت کے چمکتے دمکتے چراغ مولانا محمد سالم قاسمی کا انتقال، علمی حلقہ سوگوار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 14 April 2018

خانوادہ قاسمیت کے چمکتے دمکتے چراغ مولانا محمد سالم قاسمی کا انتقال، علمی حلقہ سوگوار!

حافظ ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 14/اپریل 2018) ابھی ابھی ذرائع سے خبر موصول ہوئی کہ جانشین حکیم الاسلام ،خطیب الاسلام ،علوم نانوتوی کے امین وپاسبان ،خانوادہ قاسمیت کے چمکتے دمکتے چشم وچراغ، فخرھند، سرخیل علماء دیوبند، محدث کبیر، سابق استاذ دارالعلوم دیوبند، مسلم پرسنل لاء بورڈ کےموجودہ سینئر نائب صدر، دارالعلوم وقف دیوبند کےموجودہ صدر مہتمم وسابق شیخ الحدیث استاذ الاساتذہ حضرت مولانامحمدسالم صاحب قاسمی نوراللہ مرقدہ وبرد مضجعہ اس دارفانی سے داربقاء کیطرف کوچ کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون.
اللہ پاک حضرت والا کی بال بال مغفرت فرمائے، پسماندگان ومتوسلین ومحبین وشاگردان کوصبر جمیل عطا فرمائے، اور امت کو نعم البدل عطا فرمائے آمین.
نماز جنازہ آج ہی بعد نماز عشاء 10:00 بجے دیوبند میں ادا کی جائے گی.