اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حفظان صحت اور وبائی امراض کی روک تھام کے لیے سرکار کی طرف سے دفاعی کوششوں کی مولانا یحیٰی کریمی نے لی جانکاری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 14 April 2018

حفظان صحت اور وبائی امراض کی روک تھام کے لیے سرکار کی طرف سے دفاعی کوششوں کی مولانا یحیٰی کریمی نے لی جانکاری!

محمد ساجد کریمی
ــــــــــــــــــــــــــ
ہریانہ(آئی این اے نیوز 14/اپریل 2018) مولانا محمد یحییٰ کریمی صاحب نے ایک میٹنگ کے دوران ڈاکٹر حضرات کے ساتھ مل کر  ان کی ذمے داریوں کے بارے میں گفتگو کی اور اور  خدمت خلق کے لئے ڈاکٹروں کی جو خدمات اور قربانیاں ہیں ان کا ذکر کرتے ہوئے ان کو سراہا اور خوب حوصلہ افزائی کی۔
مزید برآں اسلامی نقطہ نظر سے طبی خدمات کی اہمیت و فضیلت کو اجاگر کرتے ہوئے ان کو بہتر کے بجائے بہترین انداز میں خدمات انجام دینے کا  مشورہ بھی دیا ۔
 میٹنگ میں شریک حضرات میں ڈاکٹر محمد عباس، ڈاکٹر  محمد انس، ڈاکٹر محمد شاداب، ڈاکٹر آفتاب احمد اور  ڈاکٹر محمد زبیر کے آسماء شامل ہیں۔
مولانا یحییٰ کریمی نے  سرکار کی طرف سے  وبائی امراض کے دفاع کے لیے جاری کوششوں کے  طریقہ کار کو معلوم کرنے کے لئے کی گئی میٹنگ میں یہ بات بھی کہی کہ قائد ملت حضرت مولانا سید محمود مدنی کی ہدایت پر جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل پردیش و چندی گڑھ کے اراکین شب و روز ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
 اور مولانا کریمی نے تمام ہندوستانی باشندوں  سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکار کی طرف سے وبائی  امراض کے روک تھام کے جاری کوششوں میں تعاون کریں اور ہندوستان کو وبائی امراض سے پاک ملک بنانے کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر ہونے میں بھرپور حصہ لے کر اپنا کردار ادا کریں۔
اور جب بھی سرکاری عملہ کو آپ لوگوں کی ضرورت ہو ان کا  بھرپور تعاون کریں اور کسی قسم کی افواہ پر توجہ نہ دیتے ہوئے حقیقت حال کو جاننے کی کوشش کریں۔