اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بی جے پی کی حکومت میں فرقہ پرستوں کے حوصلے بلند ہیں، حکومت آصفہ اور اناؤ کی بیٹی کے قاتلوں کو سخت ترین سزا دے، مختلف علماء و سیاسی لوگوں کا اظہار خیال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 18 April 2018

بی جے پی کی حکومت میں فرقہ پرستوں کے حوصلے بلند ہیں، حکومت آصفہ اور اناؤ کی بیٹی کے قاتلوں کو سخت ترین سزا دے، مختلف علماء و سیاسی لوگوں کا اظہار خیال!

فتحپور/بارہ بنکی(آئی این اے نیوز 18/اپریل 2018)جموں کشمیر میں 8 سالہ آصفہ اور یوپی میں 16 سالہ اناؤ کی بیٹی  سمیت دیگر معصوم بیٹیوں کے ساتھ ہوئے عصمت دری اور درندگی  کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  تحصیل فتحپور  کے عیدگاہ کے امام و خطیب مولانا محمد حبیب قاسمی نے کہا کہ جب سے اقتدار میں نریندر مودی کی قیادت والی حکومت آئی ہے فرقہ پرستوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور یہ واقعات اسی کا نتیجہ ہے ان معاملات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے.
مولانا محمد حبیب قاسمی نے  مزید کہا کہ یہ فقط ایک واقعہ نہیں ہے جسکا شکار آصفہ ہوئی ہے بلکہ ملک کے طول و عرض میں اس طرح کی دردناک اور انسانیت سوز حرکتیں روز افزوں ہیں اور ہر ایک کے پیچھے  کسی خبیث نیتا اور ٹکڑوں پر پلنے والے پولس افسران کا ہاتھ ہے.
انھوں نے حکومت ہند سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ آصفہ اور اناؤ کی بیٹی سمیت تمام متاثرہ افراد کی مدد کرے اور ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا اہم رول ادا کرے ورنہ ملک کے حالات بھیانک ہونگے.
مفتی محمد نجیب قاسمی ناظم جامعہ قاسمیہ فتحپور نے کٹھوعہ اور اناؤ  کے بیٹیوں کے ساتھ عصمت دری کے دردناک واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت ہند سے ملزموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی مانگ کی.
مفتی نجیب قاسمی نے کہا کہ جو  وحشیانہ و سنگ دلانہ سلوک ہوا ہے اس کے تصور سے روح کانپ اٹھتی ہے  ضرورت ہے کہ اب تمام لوگ  اپنی سطح پر اسکے خلاف پر امن صدا بلند کریں اور اس بات کا اعلان کریں کہ ہم اس  درندگی اور حیوانیت کے خلاف ہیں قاتلوں کو سخت ترین سزا ہونی چاہیئے.
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع بارہ بنکی کے صدر محمد خطیب نے ان تمام واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ مودی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ملک میں جنگل راج قائم ہے قانون کی کوئی اہمیت نہی ہے اسکی ذمہ دار حکومت اور اسکے لیڈران ہیں.
انھوں نے کٹھوا کی  معصومانہ حسن و ادا کی حامل  آصفہ کے ساتھ ہوئے اجتماعی  عصمت دری کے معاملے پر کہا کہ معصوم بچیوں کی عزت لوٹنے اور قتل کرنے والوں کو سرعام   پھانسی دینی چاہئے،انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی اور یوگی ادتیہ ناتھ کو شرم آنی چاہئے کہ انکی حکومت میں معصوم بیٹیوں کے ساتھ غیر انسانی حرکت کرنے والوں کو عوام کے احتجاج کے بعد پکڑا گیا جو کہ بے حد افسوس ناک ہے.
ضلع صدر مسٹر خطیب نے کہا  کہ آصفہ ہو یا اناؤ کی بیٹی سب معزز ہیں، انھوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ سخت قانونی و تادیبی کارروائی کرے تاکہ ملک میں انصاف قائم ہوسکے.
  مولانا فیروز عالم ندوی استاد مدرسہ عالیہ عرفانیہ چوک لکھنو نے    حالیہ واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  آصفہ کے ساتھ جو ہوا وہ بہت دردناک اور انسانیت کو شرمسار کرنے والا عمل ہے اس معاملے کو مذہبی آئینہ سے دیکھنے کے بجائے انسانیت کے آئینہ سے دیکھا جائے
انھوں نے کہا کہ مرکز کی  برسرقتدار بی جے پی حکومت کے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں خواتین اور دبے کچلے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں حکومت انکے تحفظ میں   پوری طرح ناکام  ہے حکومت انکے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اور مجرمین کو سخت سے سخت سزا دے تاکہ ایسا  واقعہ دوبارہ رونما نہ ہوسکے.