عطاءالرحمان
ـــــــــــــــــــــ
ہردوئی(آئی این اے نیوز یکم اپریل 2018) ساری عزت اللہ نے اپنے دین میں رکھی ہے اسلئے مسلمان اپنے کو معمولی نہ سمجھیں اور نہ مایوسی کا شکار ہوں بلکہ سنت رسول پر عمل کریں اور انسانیت کو زندہ کریں کامیابی قدم چومے گی، مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سید صہیب حسینی ندوی استاد تفسیر دارالعلوم ندوةالعلماء لکھنو نے ضلع ہردوئی کے بھدیورا کے عیدگاہ کے میدان میں سیرت النبی ﷺ کا پیغام انسانیت کے نام سے منعقد جلسہ سے بطور صدر خطاب کیا.
جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا فخرالحسن ندوی ناظر شعبہ تعمیر و ترقی ندوةالعلماء نے کہا کہ ہم سنت نبوی کے ساتھ زندگی بسر کریں اور اپنی نسلوں کو اسلامی شان و شوکت کیساتھ لیکر چلنے کی فکر کریں.
دارالعلوم ندوةالعلماء کے شعبہ دعوت و ارشاد کے مبلغ مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ نے موت اور زندگی اسلئے بنائی ہے تاکہ اللہ دیکھے کہ ہم کس طریقے کے مطابق چلتے ہیں اور کس طریقے کے مطابق چل کر فخر محسوس کرتے ہیں اسلئے مسلمانوں کو چاہیئے کہ توحید خالص کو سینے میں جگہ دیں اور محمد عربی ﷺ کے نقش قدم پر چلیں ۔
مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی نے مزید کہا کہ ہمارا کوئی بھی معاملہ ہو تجارت زراعت کا معاملہ ہو یا گھریلو مسائل ہوں یا باپ کا ترکہ تقسیم ہورہا ہو یا میراث تقسیم ہورہی ہو ہم ان سارے معاملات کو دین اسلام کی روشنی میں ہی حل کریں،مولانا ندوی نے کہا کہ مال کا مالک اللہ ہے ہم اسکو اسکے بندوں پر خرچ کریں گے اللہ اضافہ فرماتا رہے گا، تعلیم کے سلسلے میں کہا کہ سب سے پہلے ہم اپنے بچوں کو دین کی بنیادی تعلیم سے روشناس کرائیں یہ والدین کی ذمہ داری ہے اسکے بعد کسی اور علوم کی جانب بڑھیں اور اپنے بچوں کو ڈاکٹر، انجینئر، پروفیسر، سائنٹسٹ بنائیں کوئی مضائقہ نہیں بلکہ یہ بھی ضروری ہے.
جلسہ کی نظامت مولانا محمد انس ندوی نے کی اس موقع پر علماء طلباء سمیت کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.