عطاء الرحمان
ــــــــــــــــــــــ
جونپور(آئی این اے نیوز 20/اپریل 2018) تمام مسائل کا حل اللہ سے تعلق قائم کرنے میں ہے اسلئے اللہ کو اپنا محبوب بنا لو سب مسائل حل ہوجائیں گے، مذکورہ حقائق کا اظہار مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی مبلغ شعبہ دعوت و ارشاد دارا العلوم ندوةالعلماء لکھنو نے کیا وہ گورینی کے نزد واقع تعلیمی مرکز عبد اللہ ابن عباس بھڑکڑہاں کے زیراھتمام منعقد عظیم الشان جلسہ بعنوان پاجا سراغ زندگی سے خصوصی خطاب میں فرمایا، مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی نے مزید کہا کہ آج جب کہ ہر طرف نفرت اور فرقہ پرستی کی ہوا چلائی جارہی ہے ایسے نازک ترین دور میں انسانیت کے پیغام کو گھر گھر پہونچانا وقت کا فریضہ ہے حقیقی انسان وہ ہے جس میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہو.
مولانا ندوی نے تعلیم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرو کامیاب ہو جاؤ گے والدین کو چاہئیے کہ وہ اپنے بچوں کو سب سے پہلے دینی و قرآنی تعلیم سے آراستہ کریں اسکے بعد جس جانب چاہیں لے جائیں، مولانا نے علامہ اقبال رحمہ اللہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال صرف شاعر نہی بلکہ سچے عاشق رسول تھے کبھی کبھی اشعار پڑھتے پڑھتے انکی آنکھیں اشکبار ہو جاتی تھیں، مولانا نے والدین کے حقوق پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے شادیوں میں فضول خرچی سے اجتناب کرنے کی تلقین کی، قبل ازیں طلباء و طالبات نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا.
اس موقع پر مولانا ابوذر مدنی اعظم گڑھ، مولانا محمد وسیم قاسمی، مولانا محمد شفیق نے خطاب کیا.
جلسہ کا افتتاح قاری محمد شارق کی تلاوت اور اسید احمد اسید قاری عبد الرحمن کی نعت خوانی سے ہوا، نظامت مولانا محمد مستقیم صاحب نے کی .
اس موقع پر مولانا محمد عمران خان قاسمی، مولانا زین العابدین ۔قاری عطاءالرحمان بلہروی، حافظ عبد الرحیم، حافظ محمد خالد، عبد الرشید سمت بڑی تعداد میں طلباء مدارس اور قرب و جوار کے لوگوں نے شرکت کی.