اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرائے میر: ملک کے مختلف صوبوں میں ہوئے اجتماعی عصمت دری کے خلاف نکالا گیا پیدل مارچ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 20 April 2018

سرائے میر: ملک کے مختلف صوبوں میں ہوئے اجتماعی عصمت دری کے خلاف نکالا گیا پیدل مارچ!

حافظ ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/اپریل 2018) اعظم گڑھ کے قصبہ سرائے میر میں ملک کے مختلف صوبوں میں بڑھتی اجتماعی عصمت دری کے خلاف لوگوں نے پیدل مارچ نکالا، یہ پیدل مارچ شام 6 مویشی خانہ سے پولیس بوتھ تک گيا، جس میں لوگوں نے عصمت دری کے خلاف نعرہ بازی بھی کی، ساتھ میں لوگوں کے ہاتھوں میں معصوموں کے انصاف دلانے کی مانگ کے بورڈ بھی نظر آئے.
 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلیم جامعی نے کہا ملک کے مختلف صوبوں میں ہوئے اجتماعی عصمت دری کے واقعات کی مذمت جتنی کی جائے کم ہے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بلاتکاری کسی بھی مذہب یا دھرم سے تعلق رکھتا ہو اس کو بخشا نہ جائے، بلکہ ایسے لوگوں کو پھانسی دی جائے.
سابق چیئرمین عبیدالرحمان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کئی علاقوں میں اس طرح کے واقعہ کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ساتھ ہی مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت بلا تاخیر بلاتکاری کو سخت سے سخت سزا دے، سماجی کارکن وصی صدیقی نے بھی واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے.
ندیم بيناپارا، ریہائی منچ کے مسیح الدین، ابوالکلام، شہباز، احتشام زیدی سمیت سماجی و سیاسی کارکنان نے شرکت کی.