ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/اپریل 2018) لائنس ہیلپ گروپ مبارکپور کی طرف سے ضلع اناؤ اور کٹھوعہ کشمیر عصمت دری اور قتل واردات کی مخالفت میں پر امن طریقے سے کینڈل مارچ نکالا گیا، جس کی قیادت سیاسی و سماجی لیڈر سنیل ورما، آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے قومی نائب صدر حاجی نثار احمد انصاری، علیم انصاری اور ماسٹر اسرار احمد علیگ کے علاوہ دیگر عظیم اور سرکردہ شخصیات نے کی، یہ کینڈل مارچ رام لیلا میدان سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے نگر پالیکا کے پاس جاکر پر امن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔
اس موقع پر صرافہ بیوپار منڈل کے صدر اور سماجی کارکن سنیل ورما اور حاجی نثار احمد انصاری نے کہا کہ اناؤ میں بی جے پی کے لیڈر کے ذریعہ عصمت دری اور متاثرہ کے والد کا قتل ، کشمیر کٹھوا میں آٹھ سالہ بچی آصفہ کے ساتھ مندرجیسی پوجا استھل مقام پراجتماعی عصمت دری اور قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔ پورا ملک اس درد سے تڑپ اٹھا ۔ لیکن 56 انچ کا سینا رکھنے والے دو انچ کی زبان سے کچھ نہیں نکلا ۔ اب تو عوام یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہے کہ بیٹی بچانے کا نعرہ کیا یہ ایک چیتاؤنی تھا، کیوں کہ ان وارداتوں کے سامنے آنے کے بعد سورت میں عصمت دری کی واردات سامنے آئی، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قصورواروں کو جلد سے جلد کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔
آخر میں لائنس گروپ کے ذمہ دار اور ممبران نے ایک میمورنڈم مقامی پولیس چوکی انچارج کوشل پاٹھک کے توسط سے صدر جمہوریہ کو دیا ۔
میمورنڈم دینے والوں میں لائنس گروپ کے چیئرمین ظفر اختر، وائس چیئرمین ماسٹر ابوہاشم انصاری، شارق نظامی، واصف عرفان، راشد لطیف، محمد یعقوب، ضیاء شمس، فرقان نعمان، عامر پلمبر، شہباز انور ،محمد فارق، محمد عامر، سعید انور، محمد جاوید لڈو سمیت لائنس گروپ کے سبھی ممبران شامل ہیں ۔