اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دس روزہ اسلامی سمر کیمپ کا چوتھا دن!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 21 April 2018

دس روزہ اسلامی سمر کیمپ کا چوتھا دن!

رفیع اللہ قاسمی
ــــــــــــــــــــ
رتناگیری(آئی این اے نیوز 21/اپریل 2018) گزشتہ یوم 20/اپریل بروز جمعہ صبح 08:30 بجے آئیڈیل انگلش اسکول، فروس رتناگیری میں دس روزہ اسلامی تعلیمی وتربیتی  کیمپ کے چوتھے دن کا آغاز ہوا ۔ بچوں نے سورہ فاتحہ اور لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری کے ذریعہ مورننگ اسمبلی پیش کیا۔
پہلے پیریڈ میں مولانا رفیع اللہ قاسمی صاحب نے سورۃ الفلق کی تجوید کے ساتھ مشق کروائی، سورۃ الفلق کی تدریس کرتے ہوئے مشکل الفاظ کے  معانی اور سورہ کا ترجمہ  یاد کروایا نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سحر کے واقعہ کی تشریح کی۔
مولانا شاہنواز احمد فلاحی صاحب نے حضرت موسی علیہ السلام کے بارے میں تفصیلی معلومات طلبہ کو دیتے ہوئے  آپ علیہ السلام کی پرورش کے خدائی انتظام، مدين کا سفر،نبوت سے سرفرازی، فرعون کو دعوت حق، جادوگروں سے مقابلہ اور ان کا ایمان لانا اور فرعون کے انجام سے واقف کرایا۔  
مولانا معز الدين ندوی صاحب نے اردو کے دو اور سہ حرفى الفاظ لکھوائے، ان کی شکلیں بتائین اور بلیک بورڈ پر طلبہ سے مشق کروائی ۔
مولانا ریاض الدین سلفی صاحب نے وضو و تیمم کے فرائض و نواقض لکھوائے،  اور ان کی عملی مشق کروائی.
جناب غالب پرکار صاحب کی طرف سے آج تمام  طلبہ و طالبات کو ریفریشمنٹ دیا گیا۔
بطور ہوم ورک طلبہ کو اقرا خوشخط سے  4/صفحات لکھنے کے لیے دیے گئے، حضرت موسی علیہ السلام کی زندگی کے متعلق اہم سوالات کے جوابات یاد کرنے کے لیے دیے گئے. ۔سورہ الفلق مع ترجمہ یاد کرنے کے لیے دی گئی۔ وضو کے فرائض و نواقض یاد کر کے آنا ہے۔
طلبہ کی دلچسپی اور ذوق و شوق قابل رشک ہے. تمام طلبہ بہت ہی دلچسپی اور مستعدی سے ہوم ورک وغیرہ کر رہے ہیں جبکہ  56/طلبہ کیمپ میں حاضر تھے.