اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: وقت کا فیصلہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 21 April 2018

وقت کا فیصلہ!

از قلم: اجوداللہ پھولپوری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
انسان کے شوق بھی بڑے عجیب ہوتے ہیں، بچپن سے ہر انسان کا ایک شوق ہوتا ہے کہ وہ اپنے فیصلہ خود کرے اگر اپنے نہ کرسکے تو کم ازکم دوسروں کے ضرور کرے، لیکن اتفاق دیکھئے اسکی زندگی کے اہم اہم فیصلہ اچانک سے ہوجاتے ہیں، پھر وہ فیصلہ نہیں کرپاتا کہ ہوچکے فیصلہ کو قبول کرلے یا، از خود کوئی نیا فیصلہ لے، پھر یہ فیصلہ کرنا اتنا مشکل ہوجاتا ہے کہ وہ سوچتا رہ جاتا ہے اور اسکے سامنے اتنے راستہ آجاتے ہیں کہ وہ کنفیوز ہوجاتا ہے کونسا راستہ بہتر ہے اور کونسا نہیں، اور یہ کنفیوزن اسے فیصلہ کرنے سے روکتی ہے، نتیجہ یہ ہوتا ہیکہ فیصلہ کا وقت نکل جاتا ہے، اور وہ اپنی تنہائی کو اپنا دوست بناکر ماضی کے ممکنات پر اس سے سرگوشی کرنے لگتا ہے، اور سمجھ ہی نہیں پاتا کہ ممکنات ناممکن کیونکر ہوگئے.....؟
خوش قسمت ہیں وہ افراد جو ایک راستہ کے مسافر ہوتے ہیں، ااور وہ راستے ہر قسم کے چوراہوں اور دو راہوں سے پاک ہوتے ہیں.
دھیان رہے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ ہی بہتر مستقبل کا ضامن ہوتا ہے اور وہ قومیں کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتیں جنکی قوت فیصلہ کمزور پڑچکی ہو.......!!
یاد رہے جلد بازی میں کیا ہوا فیصلہ منزل پر پہونچنے سے پہلے نصف راستہ ہی میں پَیر کی زنجیر بن جایا کرتا ہے......!!
ہمیں ابھی بہت سے فیصلہ کرنے ہیں جبکہ ہمارے پاس وقت کی بہت قلت ہے، پہلے تو ہمیں خود اپنا فیصلہ کرنا ہے، ہم ہیں کہاں....؟ کیا ہمیں یہیں ہونا چاہیئے.....؟ اگر نہیں تو ہمارا فیصلہ کیا ہوگا....؟ اگر اسپر فیصلہ کرلیں تو پھر آنے والی نسل پر بھی کچھ فیصلہ سوچ لیں........کیا یہ نسل ایسے ہی رہیگی.....؟ انہیں انکا تابناک ماضی دکھا کر انہیں روشن شاہراہوں پر لیجانے  کا فیصلہ کون کریگا......؟
جلدی کرلیں اسلئے کہ ان فیصلوں کے پیچھے ایک اور فیصلہ کھڑا ہے یہ ہے وقت کا فیصلہ، اسکا صدور ہوگیا تو سارے فیصلہ اکارت..........!!