اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اسلامیہ نور الاسلام قصبہ بلھرہ محلہ لچھی پور کی طالبات نے قصبہ و مدرسہ کا نام کیا روشن!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 22 April 2018

مدرسہ اسلامیہ نور الاسلام قصبہ بلھرہ محلہ لچھی پور کی طالبات نے قصبہ و مدرسہ کا نام کیا روشن!

بارہ بنکی(آئی این اے نیوز 22/اپریل 2018) ادارہ اسلامی مکتب الماس بالا گنج کا پہلا سالانہ بین المكاتب پروگرام زیر صدارت مولانا سید صہیب حسینی ندوی استاد تفسیر دار العلوم ندوةالعلماء منعقد ہوا، پرگرام میں مختلف مکتب کے طلباء نے شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے علمی تہذیبی و ثقافتی پروگرام پیش کئے.
اس پروگرام میں قصبہ بلھرہ سے  مدرسہ رحمانیہ نور الاسلام  محلہ لچھی پور کی طالبات نے شرکت کی اور پرگرام میں اپنے فن کے جوہر دکھائے، اچھی کارکردگی کی بنیاد پر مدرسہ رحمانیہ نور الاسلام کی طالبات کو بیسٹ گروپ پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا، جس سے اہل قصبہ و مدرسہ ہذا کے اسٹاپ میں خوشی کا ماحول ہے.
 اس موقع پر مولانا عبد الودود ندوی، مولانا سید توحید عالم ندوی، مولانا سلمان ندوی محمد حضیر، حافظ مجاہد الحسن سمیت علماء طلباء اور مدارس و مکاتب کے ذمہ داران نے شرکت کی.
مدرسہ رحمانیہ نور الاسلام کے منیجر نور الحسن نعمانی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے مدرسہ اور قصبہ کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ دور دراز علاقوں میں بچے مدرسہ اور علاقے کا نام روشن کر رہے ہیں اس موقع پر مولانا محمد بلال ندوی، حافظ عظمت علی، حافظ عبد الحفیظ سماج وادی یوجن سبھا کے قصبہ صدر محمد اسجد نعمانی، ماسٹر ریاض، توقیر اللہ خان، توصیف اللہ خان محمد عارف، محمد مرشد  وغیرہ نے طالبات کو مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی
یہ اطلاع اسجد نعمانی استاد مدرسہ نور الاسلام لچھی پور نے دی ہے.