محمد ساجد کریمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
ہریانہ ضلع نوح/میوات(آئی این اے نیوز 29/مئی 2018) ضلع نوح کے گاؤں فروز پور نمک واقع دہلی الور شاہ راہ سے متصل چندینی روڈ پر روہنگیائی مہاجرین کی بانس بلیوں کی مسجد سمیت تقریباً 57 جھونپڑیاں بجلی کے تاروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے اٹھنے والی چنگاریوں کے باعث نذر آتش ہوگئی ہیں.
واضح رہے کہ ریسکیو ادارے کے فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچ کر امدای کارروائی کا آغاز کرنے سے پہلے ہی تمام جھگیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکی تھی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یہ ناگہانی حادثہ گزشتہ روز بروز اتوار تقریباً دن کے دو بجے فروز پور نمک میں رہائش پذیر برمی مہاجرین کی جھونپڑیوں کے پاس سے گذر رہی 33KV لائن کے تاروں کے آپس میں ٹکرانے سے انگارے جھونپڑیوں پر جاگرے جس سے پورے ایک ایکڑ پنچایت کی اراضی پر بسے مہاجرین کی رہائشوں کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام جھگیاں خاکستر ہوگئی۔
روہنگیائی مہاجرین کے اس مشکل وقت میں جمعیة علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل پردیش و چنڈی گڑھ اپنا ممکنہ تعاون پیش کرکے مہاجرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا کام کررہی ہے، اسی مقصد سے مولانا یحییٰ کریمی صدر جمعیة علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل و چندی گڈھ ایک مؤقر وفد کے ہمراہ بروز پیر جائے حادثہ کا دورہ کرکے کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء کی شکل میں روہنگیائی مہاجرین میں تقسیم کی، اور باقی ضروری چیزیں جلد ہی تقسیم کی جائیں گی۔
اور مولانا نے تمام اہل میوات سے اپیل کی ہےکہ بے سہارا مہاجرین کی لازما ممکنہ مدد کریں اور ماہ رمضاں المبارک میں اجر عظیم کا مستحق بنیں۔
اس وفد میں شامل جمعیة علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل و چندی گڈھ کے عہدہ داران میں سے مولانا عبد المجید صاحب سنگار، مولانا عبد الرحمن صاحب لہرواڑی، قاری علی محمد رانوتہ قاری محمد اسلم صاحب صدر جمعیة علماء گوڑگانواں، مولانا محمد صابر مظاہری اور قاری ناظر الحق کریمی وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں۔