اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ وکاس سنگھرش سمیتی کے بینر تلے گنگا ندی کے طرز پر تمسا ندی کی صفائی کا کیا گیا مطالبہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 29 May 2018

اعظم گڑھ وکاس سنگھرش سمیتی کے بینر تلے گنگا ندی کے طرز پر تمسا ندی کی صفائی کا کیا گیا مطالبہ!

حافظ ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/مئی 2018) گنگا ندی کی طرز پر تمسا ندی کی صفائی کرنے و آٹھ نکاتی مطالبات کو لے کر اعظم گڑھ وکاس سنگھرش سمیتی کے بینر تلے هریکیش کمار یادو کی قیادت میں ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا گیا.
ہریکیش کمار یادو نے کہا کہ ضلع کے تمسا ندی حکومت اور انتظامیہ کی نظر انداز کی وجہ سے اس کا وجود ختم ہونے کو ہے، اس کے لئے نگر پالیکا انتظامیہ بھی کم ذمہ دار نہیں ہے، تمسا ندی کے پانی مکمل طور پر آلودہ ہورہا ہے، اس نے نالی کی صورت اختیار کر لی ہے، ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ندی کے کنارے غیر قانونی گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہزاروں گھر ندی کے کنارے بنے ہوئے ہیں، کھیتوں کی سینچائی اسی ندی کے پانی سے ہوتی آرہی ہے، لیکن نگر پالیکا انتظامیہ اب لاپرواہی دکھا رہی ہے، جس سے پانی مکمل طور پر آلودہ ہوگیا ہے، ندی میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور نظراندازی کی وجہ سے ندی خشک ہونے لگی ہے، ضلع انتظامیہ کی طرف سے ندی کے وجود کو بچانے کے لئے اب تک کوئی بھی ضروری قدم نہیں اٹھایا گیا ہے جبکہ حکومت ندیوں اور دریاؤں کے تئیں سنجیدہ ہے.
اعظم گڑھ وکاس سنگھرش سمیتی نے مطالبہ کیا کہ گنگا ندی کی مانند ہی تمسا ندی کی بھی صفائی کی جائے، ندی کے کنارے پر واقع درواسا، چدرما ترشی اور دتاتریہ دھام کو سیاحتی مقام کے طور پر جلد سے جلد تیار کیا جائے، ندی کے کنارے ہو رہے غیر قانونی تعمیر بند کیا جائے.
اس موقع پر جتیندر یادو، سنتوش، نوتیج، اوما شنکر، پپو، ترون، رامشكل وشوکرما، سنجے، وریندر كنوجيا، شاہ عالم، راجو، رنجن نشاد وغیرہ موجود تھے.