رمضان میں خطبہ جمعہ!
خطبہ ١
ماہ رمضان المبارک انسانوں کی زندگیوں کو سنوارتا ہے
تحریر: محمد غالب فلاحی اعظم گڑھ یوپی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
ماہ رمضان المبارک اللہ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم الشان نعمت ہے جس کو اللہ تعالٰی کی طرف سے انسانوں کو دی گئی ہے نبی کریم اس نعمت کی آمد سے قبل ہی اس کی تیاری میں لگ جاتے تھے اور اپنے اصحاب کو بھی اس کی اہمیت و فضیلت بتایا کرتے تھے ماہ رمضان المبارک بڑی اہمیت کا حامل ہے اس ماہ کے آتے ہی تمام سرکش شیاطین باندھ دیے جاتے ہیں اور جہنم کے سارے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور جنت کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں یہ ماہ رحمت، مغفرت اور تحریق جہنم سے آزادی کا ہے یہ ماہ ہمیں کئی چیزوں کی طرف توجہ دلاتا ہے.
الف:- ماہ رمضان المبارک ایک عظیم الشان مہینہ ہے اور اللہ کا مہمان ہے ہمارا تقاضا یہ ہے کہ ہم اللہ کے مہمان خصوصی کی بھرپور مہمان نوازی کریں اور اس کے آمد پر ہم غم میں مبتلا نہ ہوں بلکہ اس کا تہ دل سے استقبال کریں.
ب:- ماہ رمضان المبارک آتا ہے تا کہ وہ انسانوں کو متقی و پرہیزگار بنائے (يا أيها الذين آمنوا كتب عليكم الصيام كما كتب على الذين من قبلكم لعلكم تتقون) اور یہی اس مہینے کی آمد کا مقصد ہے.
ج:- ماہ رمضان المبارک عبادت کے صحیح مفہوم کو واضح کرتا ہے کہ عبادت صرف چند اعمال (نماز، روزہ، حج و زکوٰۃ) کا نام نہیں جیسا کہ مسلمانوں کے سامنے جب بھی عبادت کا لفظ آتا ہے یہی چند اعمال گردش کرنے لگتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ یہ چند چیزیں عبادت کا جزء ہیں صرف اسی کا نام عبادت نہیں بھوکوں کو کھانا کھلانا، پیاسوں کو پانی پلانا، لوگوں سے اچھا سلوک کرنا، لوگوں کی مدد کرنا، امر با المعروف ونھی عن المنكر کا حکم دینا، لوگوں کے حقوق کو ادا کرنا وغیرہ وغیرہ یہ تمام چیزیں عبادت کا جزء ہیں اور یہ ہمیں ماہ رمضان المبارک یاد دلاتا ہے.
د:- اللہ سے قربت کے ایام ہیں اللہ کے حقوق کو جاننا اور اس کو بجا لانا اللہ کی نافرمانیوں سے بچنا اللہ کی کبریائی و عظمت کو بیان کرنا اللہ سے اپنے رشتے کو مضبوط کرنا.
ہ:- ماہ رمضان دراصل ماہ قرآن ہے اسی ماہ مبارک میں قرآن پاک کا نزول ہوا جس کی وجہ سے اللہ رب العزت نے ہم کو اس عظیم نعمت (یعنی رمضان المبارک) کو عطا کیا تو ہم پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم قرآن سے اپنے رشتے کو مضبوط کریں اور قرآن کے جو حقوق(قرآن پر ایمان، قرآن کی تلاوت، قرآن کی تفہیم، قرآن پر عمل، قرآن کی تبلیغ) ہم پر عائد ہوتے ہیں ہم ان کو ادا کریں اور قرآن ہمارا دستور ہے اور یہی دنیا کا واحد قانون ہے جس کی تنفیذ ہم پر فرض ہے اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے.
و:- ماہ رمضان المبارک ہمیں ہمارے مقصد وجود کی طرف توجہ دلاتا ہے بلکہ ہمیں ہمارے مقصد وجود سے واقف کراتا ہے کہ ہم مسلمانوں کا مقصد بہت بلند و ارفع ہے جو انبیاء کرام کا مقصد تھا وہی ہمارا مقصد ہے یعنی اقامت دین(هو الذي أرسل رسوله با الهدى و دين الحق ليظهره على الدين كله و لو كره المشركون) اور یہی نبی کریم کا مقصد وجود تھا نبی کریم سے محبت کا اصل تقاضا یہ ہے کہ ان کے مقصد وجود کو اپنا مقصد وجود بنایا جائے.
ی:- ماہ رمضان المبارک غم گساری کا مہینہ ہے جو بے قصور نوجوان سلاکھوں کے پیچھے قید و بند کی صعوبتوں میں مبتلا ہیں (جیسے ہمارے آعظم گڑھ میں بینا پارا کے مفتی ابو البشر، خالص پور کے سیف، چاند پٹی کے سرور جیسے بے شمار نوجوان) ان کو یاد کرنے کی ضرورت ہے اور دنیا بھر میں مسلمانوں پر ڈھائے جا رہے مظالم کو یاد کرنے کی ضرورت ہے اور جن کا کوئی پرسان حال نہیں ان کو یاد کرنے کی ضرورت ہے اور بے قصور نوجوانوں کی رہائی کے لیے لڑ رہیں تحریکات کو یاد کرنے کی ضرورت ہے.
ء:- ماہ رمضان دعاؤں کا مہینہ ہے اس ماہ میں ہم اللہ سے اپنی مغفرت اور تحریق جہنم سے آزادی کی بھیک مانگیں اور جو لوگ غلبہ دیں کے لیے کوشاں ہیں ان کے لیے دعا مانگیں اور بے قصور نوجوانوں کی رہائی کے لیے دعا مانگیں وغیرہ.