سلمان کبیرنگری
ـــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 12/مئی 2018) مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے معاملے کو لیکر بہوجن مکتی پارٹی کے ضلع انچارج چودھری جاوید احمد خان نے کہا کہ حکومت میں ساورکر کے ماننے والے اور گوڈ سے کی مندر کی وکالت کرنے والے فیصلہ کریں گے کہ محب وطن کون ہے اور ملک کے لئے کیا غلط اور کیا صحیح ہے انہیں تو سب سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے عوام کو چاہیے کہ ملک کے ایسے دشمنان کے خلاف احتجاج بلند کریں تاکہ کوئی شخص اس طرح کی حرکت نہ کر سکے، محمد حنیف گرلس انٹر کالج برگدوا کے منیجر مسیح الدین خان نے نمائندہ سے کہا کہ ہمارے اداروں میں کچھ شرپسند عناصر لوگ سازش کے تحت ہنگامہ کروارہی ہے تاکہ تعلیمی فضاء خراب ہو انہوں نے کہا کہ درمیانی راستہ نظریات کے اختلاف پر نکلتا ہے جب کہ اے ایم یو معاملہ میں ایک جانب فسادی ہیں جو ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور ضلع انتظامیہ کو انصاف کے ساتھ کام کرنا چاہیے، وہیں ارسلان انٹر نیشنل اسکول کے منیجر الیاس خان نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایک ساتھ دو محاذ پر ہے ایک جانب دہشت گرد ہیں دوسری جانب سماج دشمن عناصر فرقہ پرست عناصر ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے علماء دانش ور نوجوانوں کو ہر اعتبار سے سمجھا کر قابو میں رکھے ہوئے ہیں وہیں سماجی کارکن طارق ارمان نے کہا کہ کچھ دشمن عناصر ایک بار پھر ملک کو دوبارہ تقسیم کروانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر حقیقت میں رام بھکت ہے تو ریاست میں شراب بندی نافذ کرے کیونکہ شراب ہر جرم کی ماں ہے.