اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رمضان کی قدردانی کریں مسلمان: مفتی فضل الرحمان قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 12 May 2018

رمضان کی قدردانی کریں مسلمان: مفتی فضل الرحمان قاسمی

جلسہ استقبال رمضان میں مفتی فضل الرحمان نے عبادت کے اہتمام پر زور دیا.

مئوآئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز 12/مئی 2018) رمضان کامہینہ میں اللہ کی رحمت بندوں کی طرف متوجہ ہوتی ہیے، اس مہینہ میں ثواب کو ستر گنا بڑھا دیا جاتا ہے، مذکورہ خیالات کااظہار نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے جلسہ استقبال رمضان کو خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا رمضان بابرکت مہینہ ہے اس مہینہ میں اللہ تبارک وتعالی نفلی عبادت کے ثواب کوفرض کے برابر اور فرض کے ثواب کو ستر فرائض کے برابر دیتا ہے، مفتی الہ آبادی نے رمضان کے روزہ پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ رمضان کاروزہ نص قطعی سے ثابت ہے، اس کا انکار کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے، اور بلاعذر چھوڑنے والا فاسق سخت گنہگار ہے، مفتی صاحب فدیہ کے مسلہ کی بھی وضاحت کی اور فرمایا فدیہ ہر شخص کے لئے نہیں ہے بلکہ ایسا مسلمان جو روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو اس کے حق میں فدیہ ہے.
 مفتی فضل الرحمان نے تراویح کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ تراویح کی نماز سنت مؤکدہ ہے بلاعذر تراویح نماز کوترک کرنے والا گنہگار ہے، اور اس کو بجالانے لانے والے کو عظیم ثواب سے نوازا جائے گا، انہوں نے مسلم نوجوانوں کو پورے مہینہ تراویح کی نماز پڑھنے کی تلقین کی، انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ تراویح کی نماز پورے مہینہ ہے، صرف پانچ دن یا سات دن میں قرآن کو مکمل کرکے تراویح کی نماز چھوڑ دینا یہ غلط ہے، تراویح کی نماز پورے مہینہ ہے.
جلسہ کا آغاز جناب عبدالرحمان صاحب کی تلاوت سے ہوا، شاعر اسلام جناب عبدالرزاق پرتاپگڑھی نے دربار رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کرکے لوگوں کے دلوں کو جیت لیا، ابھرتے ہوئے نوجوان شاعر جناب افضل الہ آبادی نے بھی اپنا کلام پیش کیا. نظامت کے فرائض حافظ محمد اخلاق صاحب نے انجام دیا، مولانا محمد وسیم مظاہری، قاری محمد شاداب الہ آبادی، حافظ ثاقب، محمد ولید، محمد سمیر وغیرہ خصوصی طور پر شریک رہے، مفتی صاحب کی دعاء پر جلسہ اختتام پذیر ہوا، جلسہ کے کنوینر جناب عبدالرحمان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.