محمد ارشاد الحق مفتاحی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
پانی پت/ھریانہ(آئی این اے نیوز یکم مئی 2018) شہر پانی پت کے محلہ غوث علی شاہ میں واقع جامعہ اشرفیہ میں آج علماء کرام کی نگرانی میں سالانہ امتحان منعقد ہوئے جس سے علماء نے تعلیمی نظام سے تشفی کا اظہار فرمایا اور طلباء کو انعامات سے نوازا گیا، امتحان میں سر فہرست مولانا عبدالحمید صاحب، مفتی محمد ارشاد الحق مفتاحی صدر مجلس احرار ضلع پانی پت، مولانا محمد اسرائیل، مفتی محمد ناظم، قاری عبدالواجد وغیرہ نے شرکت فرمائیں، اور امتحانات لیکر جامعہ کے نظام تعلیم پر تشفی کا اظہار کیا.
بعد امتحان ایک مجلس منعقد ہوئی جس میں مولانا عبد الحمید صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج امت مسلمہ دینی تعلیم کی جانب کم رجحان کررہی ہے جس کی وجہ سے آج وہ ذلیل و خوار ہو رہی ہے، اس لیے اپنی اولاد کو سب سے پہلے ہم دینی تعلیم دلائیں تاکہ ان کے ایمان اعمال پر باطل حملہ آور نہ ہوسکے، بلکہ وہ غلط اور صحیح کی تمیز کرنے والے بن سکے.
آخر میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا، اور مولانا کی پر مجلس کا اختتام ہوا.
اس موقع پر جامعہ کے مہتمم قاری رئیس احمد، ناظم تعلیمات مفتی محمد دلشاد و جملہ اراکین کمیٹی موجود رہے.