اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رمضان المبارک کے مہینہ جھوٹے سفراء کو چندہ دینے سے بچیں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 21 May 2018

رمضان المبارک کے مہینہ جھوٹے سفراء کو چندہ دینے سے بچیں!

بہدری بازار/مہراجگنج(آئی این اے نیوز 21/مئی 2018) رمضان المبارك میں الله تعالى جنت کا دروازہ کهول دیتے ہیں اور جہنم کا دروازہ بند کر دیتے ہیں، رمضان المبارك بہت ہی بابرکات مہینہ هے اس مبارک مہینہ میں لوگ کثرت سے تلاوت کرتے ہیں ذکر واذکار میں اپنا زیادہ وقت صرف کرتے ہیں اور اسی مبارک ماہ میں لوگ زیادہ تر زکوة بهی ادا کرتے ہیں اور اسی وجہ سے اهل مدارس اس مبارک مہینے میں چندہ بهی کرتے ہیں،
تاکہ نادار طلباء مدارس کے حق میں آسانی ہو اور انکا کفیل مدرسہ خود ہو لیکن اس سنہرے موقع میں دوسرے لوگ ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں بہت سے لوگ غلط رسید چهپوا کر چندہ کرتے ہیں، بہت سے ایسے مقامات ہیں کہ جہاں نہ مدرسہ ہے نہ مدرس نہ طلباء، اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو ہدایت دے آمین
ایسی ہی ایک جگہ ملی ہے جہاں کسی صاحب نے مدرسہ عربیہ دارالعلوم مقام لکهن پور پوسٹ اموا بزرگ ضلع مہراجگنج پوپی کی رسید چهپوائی ہے اور انکا اس مبارک مہینے میں چندہ جاری ہے، ایسے لوگوں سے مخیر حضرات بہت چاک و چوبند رہیں.
واضح رہے کہ مذکورہ بستی کے کسی بھی فرد کو اس تعلق سے کچھ بهی معلوم نہیں ہے ایسے لوگ اس بستی کے مسلمانوں کو بدنام کررہے ہیں لوگوں کو دھوکہ دیکر اپنی جیب بهر رہے ہیں جیب نہیں بهر رہے ہیں بلکہ اپنے پیٹ میں آگ کے انگارے بهر رہے ہیں، اس قسم کے لوگوں کو چندہ دینے میں غور و فکر کریں اور احتیاط برتیں.