اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: دلت لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو لیکر دو فریقوں میں مار پیٹ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 21 May 2018

اعظم گڑھ: دلت لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو لیکر دو فریقوں میں مار پیٹ!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/مئی 2018) اعظم گڑھ کے ایک گاؤں میں دلت لڑکی کو اغوا کر کچھ نوجوانوں نے عصمت لوٹنے کی کوشش کی، واقعے کی معلومات پر دونوں اطراف میں لاٹھی ڈنڈا سے مار پیٹ شروع ہوگئی.
اطلاع پاکر پولیس فورس  جگہ پر پہنچ کر معاملہ پرسکون بنایا، چار لوگ کے خلاف نامزد رپورٹ ہیں، دو افراد پولیس کی گرفت میں ہیں، باقی کی بھی تلاش جاری ہے، جلد ہی پولیس کی گرفت میں ہوں گے.
واضح ہو کہ مبارکپور تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں ایک 16 سالہ نوجوان دلت لڑکی ہفتے کے روز رات میں اہل خانہ کے ساتھ بیت الخلاء کرنے کھیت میں گئی تھی، اچانک گلشیر  نے گاؤں کے کچھ نوجوانوں کیساتھ مل کر اسے اپنے ساتھ لیجانے لگا، شور مچانے کے بعد وہ بھاگ گئے.
اس واقعے کے بعد خاندان کے افراد پوچھ گچھ کے لئے گلشیر کے گھر گئے، بات چیت کے دوران دونوں کے درمیان مار پیٹ ہوگئی، موقع پر سی او صدر مبارکپور  پہنچے جہاں انہوں نے ماحول دیکھ کر کئی تھانوں کی پولیس فورس منگا کر ماحول پرسکون بنایا.
پولیس نے گلشیر سمیت چار افراد کے خلاف رپورٹ درج کی ہے، گلشیر اور ان کے دوستوں میں سے ایک کو گرفتار کیا، جبکہ پولیس دو ملزمان کی تلاش کر رہی ہے، جلد ہی پولیس کی گرفت میں ہوں گے.