اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جین پور: بھتیجے نے چاچا کو پیٹا، موقع پر ہوئی موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 20 May 2018

جین پور: بھتیجے نے چاچا کو پیٹا، موقع پر ہوئی موت!

سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/مئی 2018) جین پور کوتوالی علاقہ کے نورالدین پور گاؤں میں گھریلو تنازعہ میں بھتیجے نے چچا کو ہفتہ کی دوپہر لکڑی کے چیلے سے سر پر حملہ کر دیا جس سے موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا، اور تحقیقات میں مصروف ہوگئی.
ملی خبر کے مطابق نورالدین پور گاؤں رہائشی عبدالعزیز (40) بیٹے سلطان کی انجانشہید بازار میں سیلون (نائی) کی دکان ہے، ہفتہ کو دوپہر وہ نماز پڑھ کر گھر آرہا تھا، جیسے ہی گھر پہنچا تو گھر میں موجود عورتوں میں کہا سنی ہورہی تھی، اس کی بیوی اور بھانجی کے درمیان روزآنہ کہا سنی ہوا کرتی تھی، اور اس دن عبدالعزیز نے بچ بچاؤ کرنے آگیا، اسی دوران بھتیے صدام (22) بیٹے عبدالحفیظ  عرف ٹلو اور گھر میں موجود دوسرے لوگ بھی آپس میں بھڑ گئے، اس جھگڑے میں عبدالعزیز کے سر پر لکڑی سے حملہ ہوگیا، جس سے موقع پر ہی موت ہوگئی، گھر کی عورتوں کا رو روکر برا حال ہے، میت کے تین بیٹیاں اور دو بیٹے تھے.