اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انٹگرل یونیورسٹی کے جانب سے "رمضان میں صحت کے مسائل اور ان کا حل " کے عنوان پر ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 19 May 2018

انٹگرل یونیورسٹی کے جانب سے "رمضان میں صحت کے مسائل اور ان کا حل " کے عنوان پر ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد!

سید عقیل احمد
ـــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 19/مئی  2018) شعبہ فروغ برائے انسانی وسائل و ترقی، انٹگرل یونیورسٹی، نے رمضان کے مقدس ماہ کے پیش نظر "صحت کے مسائل اور ان کا حل "پر ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا.پروفیسر کوثر عثمان، میڈیکل ڈیپارٹمنٹ آف کے، جی، ایم یو، لکھنؤ، نے صحت کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی، ماہرین نے کہا "رمضان المبارک"  اسلامی سال کا  نواں مہینہ جو سب سے مقدس اور بابرکت مہینہ تسلیم کیا جاتا ہے، اس پورے مہینے میں اسلام کے ماننے والے روزہ رکھتے ہیں اور یہ اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے، روزہ ایک جسمانی اور روحانی عبادت ہے جس کی تیاری بہت اچھے سے کی جانی چاہیے، گذشتہ چند سالوں سے لئے رمضان کا مہینہ موسم گرما اور موسم بہار کے مہینے میں آتا ہے، جو تقریباً ایک دہائی یا اس سے مزید آگے بھی موسم گرما میں آتا رہیگا، آج کل ایک پورے دن کی طوالت  تقریبا 17 - 19 گھنٹوں تک رہتی ہے، لہذا یہ روزہ کے گھنٹوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے. رمضان کا روزہ ایک شخص کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، لیکن اگر مناسب طریقے سے غذا کا استعمال نہ کیا جائے تو یہ ممکنہ طور پر صحت پر غلط اثر بھی ڈال سکتا ہے، اس سلسلے میں فیصلہ کن عنصر خود روزہ نہیں ہے بلکہ اس کے بجائے غیر روزہ گھنٹوں میں استعمال کی جانے والی غذا ہے.غذا کے استعمال کے سلسلے میں کچھ چیزوں کا بطور خاص خیال رکھا جانا چاہیے، غذا کو سادہ ہونا چاہیے و عام دنوں کی غذا سے بہت زیادہ فرق نہیں ہونا چاہیے، اس میں تمام اہم فوڈ گروپوں سے کچھ خوراک شامل کرنا چاہیے. انھوں نے ذیابیطس کے مریض جنکا شوگر لیول 300 سے زائد ہےانہیں روزہ نہ رکھنے کی ہدایت کی،  کیونکہ اس وجہ سے کارڈیل بیماریوں کا امکان مزید بڑھ جاتا ہے. انہوں نے اس سلسلے میں قرآن پاک سے دلیل بھی پیش کی قرآن کریم بیمار لوگوں کو روزہ نہ رکھنے کی رخصت بھی فراہم کرتا، اگر ایسے لوگ روزہ رکھتے ہیں، تو وہ جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں اور انہیں اس وجہ سے  گناہ بھی ہوگا. ڈاکٹر عثمان نے رمضان اور روزا کے بہت سے فوائد پر اظہارِ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ انسولین کے مسائل کے حل کیلئے  بہترین طریقہ مختلف نسخوں پر عمل کرنا ہے، ڈاکٹر خواجہ طارق حسن، نیرو پیتھی کے ماہر، نے رمضان کے مہینے میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ عام طور پر غذا کا متوازن ہونا ضروری ہے، افطار کے وقت شکم سیر ہوکر نہیں کھانا چاہیے، انہوں نے بستر پر سویرے جانے اور صبح کے وقت صبح جلدی اٹھنے کا مشورہ دیا، نیورو تھیراپی کے سلسلے میں انہوں نے ذہنی، جسمانی اور روحانی فٹنس کے بارے میں بات بھی کی، ڈاکٹر حسن نے صفائی ستھرائی ، ورزش، غذا، آرام اور تفریح ​​پر سختی سے زور دیا. انہوں نے کہا کہ جسم، دماغ اور روح یوگ ہیں. سیشن میں  سوال اور جواب کے ساتھ ختم ہوا.
آخر میں یونیورسٹی کے معزز وائس چانسلر نے مقررین کو مومنٹو پیش کیا اور مسٹر ذیشان رضا خان نے اظہار تشکر کا نذرانہ مہمانوں کو پیش کیا.