علی گڑھ(آئی این اے نیوز 13/مئی 2018) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ پر پولیس لاٹھی چارج اور شرپسند عناصر کے خلاف باب سید پر احتجاجی مظاہرہ فی الحال جاری رہے گا، اس کا حتمی فیصلہ جنرل باڈی کی میٹنگ میں لیا گیا، گزشتہ دیر رات تک چلی جنرل باڈی کی میٹنگ میں طے کیا گیا کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری ہے گا اور امتحانات طے شدہ پروگرام کے تحت ہی ہوں گے، طلبہ یونین نے ضلع انتظامیہ کو 24 گھنٹہ کا الٹی میٹم دیا ہے، جس میں مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی۔
واضح ہوکہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ 12 دن سے جاری ہے، یونیورسٹی میں شرپسندوں کے داخل ہوکر ہنگامہ کرنے اور مخالفت کرنے پر پولیس کے ذریعہ طلبہ پر لاٹھی چارج کے خلاف طلبہ احتجاج کررہے ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہو، شرپسندوں کی گرفتاری ہو اور پورے معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے ۔
یونیورسٹی میں سالانہ امتحانات کا دور بھی شروع ہوگیا ہے، طلبہ کو فکر تھی کی امتحانات کے دوران دھرنا کس سمت جائے گا، لیکن جنرل باڈی کی میٹنگ میں طے کیا گیا کہ دھرنا جاری رہے گا اور امتحانات بھی اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت ہوں گے۔