نئی دہلی(آئی این اے نیوز 13/مئی 2018) جمعیۃ علماء ہندکے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر تنظیم کے ایک وفد نے مقتول بھیم آرمی لیڈر سچن والیا کے گھر رام نگر سہارن پور پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا.
واضح ہو کہ مولانا محمود مدنی دلت اور مسلم اقلیت پر ہورہے مظالم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہتے ہیں اور انھوں نے مظلوموں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد قائم کرنے لیے قومی سطح پر نصف درجن کے قریب مکالمے بھی منعقد کرائے ہیں ۔
رام نگر پہنچنے والے جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مولانا ظہور احمد صدر جمعیۃ علماء سہارن پور، قاری محمد ذاکر ناظم جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر، سید ذہین احمدمدنی ناظم جمعیۃ علماء سہارن پور، وکیل امجد علی، مولانا حماد ندوی رام نگرسہارن پور، پردھان انعام ولد مولانا ظہور قاسمی شریک تھے۔
وفد نے سچن والیا کے برادر اور ضلع بھیم آرمی صدر کمل والیا اور ان کی والدہ سے بھی ملاقات کی اور مہارانا پرتاپ جینتی کے موقع پر ہوئے اس افسوس ناک قتل کو انتہائی تکلیف دہ بتایا، اور کہا کہ جمعیۃ علماء ہند اور ملک کے مسلمان اس غم کے گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں، وفد نے کہا کہ ملک میں کمزور طبقات کو دبایا جارہا ہے اور ان کے بنیادی حقوق پر حملے ہورہے ہیں، اس لیے اس بات کی ضرورت ہے کہ دلت اور مسلمان اور دوسرے مظلوم افراد متحد ہوں.
مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ بھیم آرمی صدر کمل والیا کے گھر آنے والوں کے لیے مسلمانوں کی بستی نیا گاؤں رام نگر میں چائے ناشتہ اور ضروری چیزوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔