مبارکپور تھانہ انچارج کوشل کمار پاٹھک نے بہت جلد چوروں کو پکڑنے کا بھروسہ دیا.
جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/جون 2018) ریشم نگری مبارکپور کے مشہور ساڑی کاروباری سماجی کارکن سابق سبھاسد حاجی منصور احمد انصاری اور حاجی مقصود احمد انصاری کی محلہ کٹرا چوراہے پر واقع ایم اے موٹر شوروم میں گزشتہ رات 2 بجے کے قریب نامعلوم چوروں نے شوروم کی چھت کے دروازے توڑ کر نیچے شوروم میں داخل ہو گئے، جہاں بڑی آرام سے چوری کرتے رہے اور نقدی سمیت سامان سمیٹ لے گئے.
بدھ کی صبح جیسے ہی شوروم کے انچارج محمد عاطف سعید انصاری نے شوروم کھولا تو اندر کا منظر دیکھ دنگ رہ گئے، سارے سامان بکھرے پڑے تھے، کاؤنٹر باکس خالی دیکھ ہوش اڑ گئے فوری عاطف سعید نے اس کی اطلاع پولیس کو دی، تحریر تھانہ میں دے دی گئی ہے، جس کے مطابق تحریر جمال احمد اختر انصاری بیٹے مرحوم حاجی محمد سعید صاحب کے شوروم میں نامعلوم چوروں نے نقد ایک لاکھ پچاسی ہزار 301 روپے، اور ٹی وی، گاڑیوں کی ایسوسریز اور لیپ ٹاپ وغیرہ نامعلوم چور لے کر فرار ہو گئے .
اطلاع پاکر شام کو مبارکپور تھانہ انچارج کوشل کمار پاٹھک نے کٹرا پہنچ کر تفتیش کی اور یقین دلایا کہ بہت جلد چور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے.
واضح ہو کہ سابق سبھاسد حاجی منصور احمد انصاری اور حاجی مقصود احمد صاحب کی ان کے گھر سے کچھ فاصلے پر ہی ان کے دوسرے گھر میں ایم اے موٹر ہونڈا ایجنسی کا شوروم ہے جس کو ان کے بھتیجہ عاطف سعید انصاری اور جمال اختر انصاری چلاتے ہیں، منگل کی رات چوروں نے احاطے میں گھس کر کسی طرح چھت پر سے لکڑی کے دروازے کو توڑ کر نیچے شوروم میں داخل ہوکر چوری کی جس سے علاقے میں دہشت پھیلی ہوئی ہے، لوگوں نے پولیس سے چوروں کو جلد از جلد پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے.