دیوبند(آئی این اے نیوز 21/جون 2018) جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری و سابق رکن پارلیمنٹ مولانا سید محمود اسعد مدنی نے کہا کہ عید ہمیں آپسی بھائی چارہ اور ہم آہنگی کا درس دیتی ہے، تہوار آپسی میل ملاپ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، مولانا سید محمود اسعد مدنی گزشتہ روز علاقہ کے گاؤں کھیڑہ مغل میں واقع دینی ادارہ مدرسہ تعلیم الاسلام میں منعقد عید ملن پروگرام میں خطاب کررہے تھے،
انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کی ایک ماہ کی محنت کے بعد اللہ تعالیٰ ہمیں عید کا دن انعام کے طور پر دیتا ہے، اس دن ہمیں تمام گلے شکوہ بھول کر ہم آہنگی اور اخوت ومحبت کا پیغام دینا چاہیے، انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک ایسا ملک ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ آپسی بھائی چارہ سے رہتے ہیں، لہٰذا ہمیں سماج میں نفرت کا زہر گھولنے والے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہئے اور آپسی بھائی چارہ کو مضبوط بناکر ایک دوسرے کے سکھ دکھ میں کام آنا چاہیے، اس کے بعد مولانا محمود مدنی نے مختلف مقامات پر پہنچ کر لوگوں کا عید کی مبارکباد دی، جہاں مولانا کا پر زور انداز میں استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا عرفان، محمد اقبال، الیاس ٹھیکیدار، محمد عابد، گرام پردھان گلفشا کے نمائندہ سلیم، علی حسن، گلزار، سمے دین وغیرہ موجود رہے۔