اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بزم شبینہ میں پہلی شب پڑھے گئے دس پارے، نوجوان حفاظ کرام نے عمدہ تلاوت کرکے لوگوں کا جیتا دل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 10 June 2018

بزم شبینہ میں پہلی شب پڑھے گئے دس پارے، نوجوان حفاظ کرام نے عمدہ تلاوت کرکے لوگوں کا جیتا دل!

عبداللہ انصاری
ـــــــــــــــــــــــ
مئوآئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز 10/جون 2018) مئوآئمہ قصبہ واقع مسجد کڑک شاہ محلہ حجیانہ میں کل بروز سنیچر سے بزم شبینہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں کل پہلے دن تراویح کی شکل میں ۲۰ رکعت میں ۱۰ پاروں کی تلاوت کی گئی، شبینہ کے آغاز سے قبل شبینہ کے ذمہ دار نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے کہا قرآن اللہ کی کتاب ہے، جب قرآن کی تلاوت کی جائے تو اس کا سننا واجب ہے، قرآن کی تلاوت کے وقت بات چیت کرنا شور کرنا سخت گناہ ہے، انہوں نے مسلمانوں کو خاموشی کے ساتھ شبینہ پڑھنے کی تلقین کی، مفتی فضل الرحمان نے کہا مسجد اللہ کا گھر ہے، مسجد کا احترام انتہائی ضروری ہے،
مسجد میں فضول گوئی کرنا نیکیوں کو کھاجاتا ہے، پہلی شب میں مئوآئمہ قصبہ کے ۱۰ حفاظ نے مل کر ۱۰ پارہ کی تلاوت کی، جس میں نوجوان حفاظ کرام نے کافی عمدہ تلاوت کر لوگوں کے دلوں کوجیت لیا.
محلہ اعظم پور کے حافظ محمد ثاقب، حافظ محمد فیض، حافظ ریحان، حافظ محمد احتشام صاحب اور محلہ پورہ میانجی کے حافظ ولی اللہ صاحب نے اپنے عمدہ لب و لہجہ اور بہترین یادداشت کی وجہ سے لوگوں کو متاثر کیا، لوگ ان کی تلاوت سے کافی خوش ہوئے، محلہ حجیانہ کے نوجوانوں نے شبینہ پڑھنے والوں کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا، ہر چار رکعت کے بعد مصلیوں کے اندر تازگی کے لئے عمدہ و لذید قسم کے ناشتہ کا انتظام کیا گیا تھا، تاکہ مصلی دل جمعی کے ساتھ پڑھنے میں مشغول رہیں، تمام مصلیان شبینہ کمیٹی کے عمدہ انتظامات سے خوش نظر آئے، نظم ونسق کا جائزہ لینے کے لئے شبینہ کے اہم ذمہ دار  سعیدانصاری صاحب، مولانا حفیظ الرحمان صاحب اور مئو آئمہ کے چیئرمین حاجی محمد شعیب انصاری صاحب بھی مسجد کڑک شاہ پہنچے، اور حالات کا جائزہ لیا.
غورطلب ہو کہ یہ بزم شبینہ کا انعقاد  مئوآئمہ کے معروف سماجی کارکن و سماجوادی رہنما جناب عمیر جلال کی قیادت میں کیا جارہا ہے.