اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گورکھپور: ڈاکٹر کفیل خان کے چھوٹے بھائی کاشف جمیل پر جان لیوا حملہ، قتل کی سازش!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 10 June 2018

گورکھپور: ڈاکٹر کفیل خان کے چھوٹے بھائی کاشف جمیل پر جان لیوا حملہ، قتل کی سازش!

سمیع اللّٰہ خان
جنرل سیکریٹری کاروانِ امن و انصاف
ksamikhann@gmail.com
ـــــــــــــــــــــــــــ
گورکھپور(آئی این اے نیوز 10/جون 2018) مسیحائے انسانیت،  ڈاکٹر کفیل خان کے چھوٹے بھائی کاشف جمیل پر ابھی ابھی جان لیوا حملہ ہوا ہے، دو گولیاں لگی ہیں، حالت نازک بتائی جارہی ہے.
بتایا جارہاہے کہ: یہ بندوق بردار، دراصل ڈاکٹر کفیل کو ختم کرنے آئے تھے، لیکن نشانہ چوک گیا اور ان کے چھوٹے بھائی فائرنگ کی زد میں آگئے، کاشف جمیل اس وقت گورکھپور اسٹار ہاسپیٹل میں بھرتی ہیں،
ڈاکٹر کفیل خان وہی شخص ہیں جنہوں نے گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں گیس کی کمی کی وجہ سے قتل عام کا شکار ہونے والے معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کی تھی، اس جرمِ وفا کے عوض یوگی حکومت نے الٹا، ڈاکٹر کفیل پر ہی کیس ٹھوک کر انہیں جیل میں ٹھونس دیا تھا، ابھی کچھ مہینے قبل ہی وہ بمشکل  رہا ہوکر آئے تھے ۔
جیل سے آنے کے بعد ان کی مقبولیت میں برابر اضافہ ہورہاتھا، جو کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے حلقہ گورکھپور کے سنگھی جنونیوں کو بھلا کیسے برداشت ہوتا؟
یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکار میں ۱۰۰ کے قریب معصوم بچے مارے جاتےہیں، ایک ہمدرد مسیحا ان بچوں کو بلاتفریق مذہب بچانے کی کوشش کرتاہے، یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکار آج تک ان مجرم قاتل ڈاکٹرز کو تو کیفرکردار تک پہنچا نہیں سکی! لیکن اس انسانیت سوز واقعے میں انسانیت کی پاسداری کرنے والے ایک ڈاکٹر کو اٹھا کر جیلوں میں ٹھونس دیا گیا.
اور اب ان کے گھر پر قاتلانہ حملے ہورہےہیں، یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکار کو چاہیے کہ فوراﹰ سے پیشتر مجرمین کو سامنے لائے، وگرنہ یہ خیال بھی وائرل ہوسکتاہے کہ: " یوگی آدتیہ ناتھ سرکار ڈاکٹر کفیل کے قاتلانہ منصوبے کی پشت پناہی کررہی ہے " اور، یہ اچھا نہیں ہوگا، کیونکہ اترپردیش میں یوگی جی کی وزارت میں غنڈہ راج جگ ظاہر ہوچکاہے ۔
آج کا یہ سفاک خونی واقعہ بھارت کے نظام قانون کو چیلینج کررہاہے، اور یہ سوال کھڑے کرتاہے کہ کیا " منو سمرتی " کے سفاک جنونیوں کی پیاس اس حد تک بڑھ چکی ہے؟ جنہیں انسانیت، ہمدردی، حق و انصاف اور عدل و مساوات سے ازلی بیر ہے ۔
یہ وقت ہے کہ اترپردیش کا ہر ہر بچہ اور جوان، ہندو مسلم، سکھ عیسائی، علما و اسکالرز، پروفیسران و دانشوران،خاص طور پر ملی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران، سب ملکر ڈاکٹر کفیل کے گھرانے کو مضبوط کریں، وگرنہ سنگھی جنونیوں کی پیاس اگلا نشانہ آپ کو بناسکتی ہے.