اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قصبہ مہندال میں مجلس اتحادالمسلمین کی میٹنگ منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 24 June 2018

قصبہ مہندال میں مجلس اتحادالمسلمین کی میٹنگ منعقد!

سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــ
بلوا سینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 24/جون 2018) آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے کارکنان کی ایک میٹنگ مورخہ 23 مہنداول قصبہ میں منعقد ہوئی، میٹنگ میں مہنداول اسمبلی حلقہ کے کارکنان نے حصہ لیا، میٹنگ کی صدارت صوبائی کمیٹی کے رکن سنیل کمار یادو جبکہ نظامت ضلع جنرل سیکرٹری وسیم خان وسیم نے کیا.
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے سنیل کمار یادو نے کہا کہ گذشتہ اسمبلی انتخاب میں پارٹی نے مہنداول اسمبلی حلقہ میں بے حد شاندار مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر پارٹی کارکنان میں کافی جوش و خروش ھے اس لیے پارٹی کارکنان پوری تیاری سے آئندہ انتخاب کے لیے کمر کس لیں، ضلع جنرل سیکرٹری وسیم خان نے کہا کہ ایک جولائی سے جنگی پیمانے پر رکنیت مہم کا آغاز کیا جائے گا اور اس طرح سے پارٹی گھر گھر جا کر اپنی موجودگی کا احساس کرائی، میٹنگ کو ضلع سکریٹری احمد خان، ضیاء الدین انصاری پردھان، نسیم انصاری، عبیداللہ پپو شاہ، شیر بھائی وغیرہ نے بھی خطاب کیا.
 اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے پارٹی کے اغراض و مقاصد کو گھر گھر تک پہنچانے کا عہد لیا.