عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/جون 2018) جین پور بازار میں گزشتہ دن ڈی سی ایم اور بائک کی ٹکر ہوگئی جس سے بائک گر گئی، جس میں شرما گوڑ رہائشی نئی بازار جین پور کی پانچ سالہ بچی شتو کی موقع پر موت ہوگئی.
ملی اطلاع کے مطابق ہیرا لال رہائشی مرکھاپور تھانہ اعظم گڑھ اپنے بھائی کے سالے کے گھر گئے تھے، جہاں شرما گوڑ کی پانچ سالہ بیٹی پھوپھی کے گھر جانے کیلئے رونے لگی، اور ہیرا لال کے ساتھ ہو لی،
جین پور بازار میں آتے ہی UP 53 DT 3206 نمبر کی ڈی سی ایم نے ٹکر مار دی جس سے پانچ سالہ بچی کی موت ہوگئی، موقع پر پہنچی جین پور کوتوالی پولیس نے ڈی سی ایم کو اپنے قبضہ میں لیا، اور ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس تحقیقات میں مصروف ہے.