اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سوامی اگنی ویش پر حملہ قابل مذمت اور افسوسناک: مولانا محمود مدنی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 18 July 2018

سوامی اگنی ویش پر حملہ قابل مذمت اور افسوسناک: مولانا محمود مدنی

نئی دہلی(آئی این اے نیوز 18/جولائی 2018) جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے مشہور سماجی کارکن و آریہ سماجی رہنما سوامی اگنی ویش پر پاکور جھارکھنڈ میں ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، مولانا مدنی نے کہا کہ بھیڑ بنا کر جس طرح سے شد ت پسند اور غیر سماجی عناصر نے 80سال کے اس ہندو مذہبی رہ نما پرحملہ کیا، ان کے کپڑے پھاڑے ، مارا پیٹا وہ انتہائی تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ہندستانی تہذیب اور اس کی سنسکرتی کو داغدار کرنے والا عمل ہے، انھوں نے کہا کہ ایک معمر مذہبی رہ نما کی عدم توقیر ی اور بے عزتی یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک میں اشتعال انگیزی اور عدم برداشت کا ماحول کس قدر خراب ہو تا جارہا ہے ۔
مولانا مدنی نے کہا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے قاتل ہجومی عناصر پر گرفت کرنے کی ہدایت دی ہے، مگر اس کے باوجود اس طرح کے حملے آئے دن بڑھتے جارہے ہیں، انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ وقت آگیا ہے کہ نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق مذہب مشترکہ طور سے جد وجہد کی جائے اور ملک کی اقدار و روایات کو پامال ہو نے سے بچایا جائے ۔