اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ریلوے انچارج مرزا راشد بیگ، ایس پی لیڈر حکیم بیگ، سابق بلاک پرمکھ ابھے یادو جی کا سفاری ڈھابہ علی نگر میں استقبال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 22 July 2018

ریلوے انچارج مرزا راشد بیگ، ایس پی لیڈر حکیم بیگ، سابق بلاک پرمکھ ابھے یادو جی کا سفاری ڈھابہ علی نگر میں استقبال!

جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/جولائی 2018) ایماندار افسر ریلوے انچارج انسپکٹر آر پی ایف مرزا راشد بیگ صاحب اور ایس پی ضلع صدر اقلیتی مرزا حکیم بیگ صاحب، سابق بلاک پرمکھ ابھے یادو جی اتروليا نے ہفتہ کی رات 9 بجے سفاری ڈھابا اینڈ فیملی علی نگر چوراہے پر دبئی کے مشہور کاروباری
قصبہ کی شان مرزا مسيح الدین بیگ عرف مرزا گڈو بیگ صاحب سے ملاقات کرنے پہنچے، جہاں انچارج ریلوے انسپکٹر مرزا راشد بیگ صاحب اور حکیم بیگ صاحب اور سابق بلاک پرمکھ ابھے یادو جی کا شاندار استقبال مرزا گڈو بیگ اور صحافی جاوید حسن انصاری مبارکپور، مرزا منا جی نے کیا.
اس موقع پر سفاری ڈھابا کے مالک مرزا منا، سابق مهاپردھان محمد دانش عرف ابو غالب، قصبہ کے نوجوان سماجی کارکن بنٹی سیٹھ صرافہ، اسرار بھائی، حافظ ارشد صاحب، شریف احمد، خیرالبشر، عدنان مرزا وغیرہ موجود رہے.