عبدالرحیم
ـــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/جولائی 2018) تجارت نبی صلعم کی سنت ہے، آپ صلعم تجارت کیا کرتے تھے، اور جھوٹ بول کر گراہک نہیں بناتے بلکہ سچائی کیساتھ تجارت کیا کرتے تھے، تو یہ تجارت بھی عبادت ہوتی تھی، مذکورہ خیالات کا اظہار راشٹریہ علماء کونسل کے قومی ترجمان طلحہ رشادی نے لال گنج کے نصیرپور موڑ پر واقع اقصیٰ الیکٹرانک اینڈ پرنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا، انہوں نے مزید کہا ہمیں نبی پاک صلعم کی ایک ایک سنت پر عمل پیرا ہونا چاہیے، اسلام میں ذریعہ معاش کا سب سے پہلا ذریعہ تجارت ہے، دوسرا کاشتکاری اور تیسرے نمبر پر نوکری اور ملازمت ہے، لیکن ہمارے اطراف کے مسلمان تجارت سے دور ہوکر بیرون ملک میں ملازمت کو اپنا لیا ہے، اب کچھ سالوں سے یہاں کا مسلمان بھی تجارت سے جڑنے لگا ہے، اور کافی تیز رفتار سے اس میں دلچسپی لے رہا ہے، جو ایک اچھا قدم ہے.
جناب رشادی نے اقصیٰ الیکٹرانک اینڈ پرنٹر کے مالک جناب گڈو انصاری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سچائی پر مبنی تجارت دن دونی رات چوگنی ترقی کرتی ہے.
اس موقع پر راشٹریہ علماء کونسل کے کے نوجوان لیڈر نورالھدیٰ انصاری، ذوالفقار احمد، عظیم احمد، ابوسعد قاسمی، علیم احمد، مسٹر، ببلو، اشتیاق احمد سمیت کافی تعداد میں لوگ موجود رہے.