اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جین پور: دھان میں پانی کھولنے کو لیکر دبنگوں نے پیٹا، مقدمہ درج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 25 July 2018

جین پور: دھان میں پانی کھولنے کو لیکر دبنگوں نے پیٹا، مقدمہ درج!

جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/جولائی 2018) جین پور کوتوالی علاقہ کے زمین ہرکھوری میں منگل کو صبح کے وقت دھان میں پانی کھولنے کو لیکر تنازعہ ہوگیا، جس میں دبنگوں نے کسان کو پیٹ دیا.
اطلاع کے مطابق مٹھو پاسوان(52) بیٹے مہابل منگل کو صبح میں سرکاری ٹیوب ویل سے اپنے کھیت میں پانی لے جارہے تھے، ابھی پانی چل ہی رہا تھا، آدھا کھیت باقی تھا، تبھی دوسرے لوگ آگئے اور کہنے لگے کہ پانی میرے کھیت میں چلے گا، اسی دوران کہا سنی ہوئی اور مٹھو پاسوان کو گاؤں کے ہی للن سنگھ بیٹے رام کشُن، روہت، موہت نے پیٹ دیا، اور مٹھو پاسوان زخمی ہوگئے، مار پیٹ کے بعد مٹھو پاسوان طبی جانچ کراکر تھانے میں تحریر دی، جس پر دھارا 332, 502, 506 ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش میں جٹ گئی.