اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہمارے گھر ہماری یونیورسٹیاں ہیں: مبارک کاپڑی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 21 July 2018

ہمارے گھر ہماری یونیورسٹیاں ہیں: مبارک کاپڑی

احمد ریحان فلاحی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
منگراواں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/جولائی 2018) الأمین نیشنل اسکول منگراواں اعظم گڑھ میں"آئیے اچھے سرپرست بنیں" کے موضوع پر والدین وسرپرستوں کے لئے تربیتی پروگرام منعقد ہوا، جس کی صدارت مفتی شاہد مسعود  قاسمی نے کی، احمد ریحان فلاحی نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد والدین وسرپرستوں کو ان کہ ذمہ داریوں کا احساس دلانا ہے، مزید کہا کہ ہم عظمت گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے ممنون ہیں کہ آج ان ہی کی بدولت ہمارےاسکول میں مبارک کاپڑی جیسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت یہاں موجود ہے۔
مبارک کاپڑی نے وہاں موجود والدین وسرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اول مقام پر تعلیم کو ہی رکھنا چاہیے، کیونکہ قرآن وحدیث کی شکل علوم کا منبع موجود ہے، اس لئے اوروں کے مقابلے ہمیں زیادہ علم والا ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ آنے والی صدی ان شاءاللہ قرآن مجید کی صدی ہوگی، سائنس کو مجبور ہونا پڑے گا قرآنی تعلیمات کو قبول کرنے کے لئے، انہوں نے والدین کو مشورہ دیتےہوئے کہا کہ ہمارا گھر ہماری یونیورسٹیاں ہیں، اس لئے گھروں کے ماحول کو بچوں کی تعلیم کے لئے سازگار بنانا چاہیے، بچوں کی حوصلہ افزائی کریں انہیں زیادہ سے زیادہ وقت دیں ان کی پریشانیوں کو شیئر کریں۔ افتتاحی خطاب میں عظمت گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے صدر طاہر جمال نے مہمان موصوف کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے سامنے جو شخصیت موجود ہے ان کا اوڑھنا بچھونا تعلیم کیلئے ہی ہے، اپنے صدارتی خطاب میں مفتی شاہد مسعود قاسمی نے قرآن وحدیث کی روشنی میں علم کی اہمیت پر مختصر و جامع گفتگو کی۔
اس موقع پر اساتذہ ،طلبہ، سرپرست سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔