اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: ہسپتال کے باہر کھڑی بائک پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف، یوگی راج میں چوروں کے حوصلے بلند!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 8 July 2018

مبارکپور: ہسپتال کے باہر کھڑی بائک پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف، یوگی راج میں چوروں کے حوصلے بلند!

ابوھاشم انصاری
ــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/جولائی 2018) ریشم نگری مبارک پور پرائیویٹ ہسپتال کے سامنے سے موٹر سائیکل کی چوری کا واقعہ سامنے آیا ہے، ویسے ضلع میں موٹر سائیکل چوری کا واقعہ اکثر پیش آتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آیا موٹر سائیکل کے چوروں کو خاکی وردی کا خوف نہیں ہے؟.
معلومات کے مطابق واقعہ مبارکپور تھانہ علاقے میں بڑی ارجنٹی اسلامیہ ہسپتال کے سامنے کا ہے، محلہ پرانی بستی رہائشی محمد زاہد بیٹے محمد شاکر موٹر سائیکل سے گزشتہ 6/جولائی 2018 کو رات 9 بجے دوا لینے ہسپتال پہنچے، وہاں بائک کھڑی کر جیسے ہی وہ دوا لینے ہسپتال کے اندر گیا، ویسے ہی شاطر چوری بائک چوری کر کے رفو چکر ہوگئے، زاہد 10 منٹ بعد ہسپتال سے باہر نکلنے کے بعد اپنی بائک نہ دیکھ حیران ہوگیا، اس نے فوراً پولیس کو مطلع کر مقدمہ درج کرایا، موٹر سائیکل نمبر UP50 Z 0330 سوپر ہے، جس کے بعد پولیس چور کی تلاش میں جٹ گئی، اب دیکھنا ہے کہ یوگی سرکار کی یہ پولیس ان موٹر سائیکل چوروں پر کب اور کیسے کارروائی کرتی ہے.