اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلریاگنج: ایس پی کی زبردست پھٹکار، 24 گھنٹے کے اندر پولیس نے عصمت دری ملزمین کو کیا گرفتار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 9 July 2018

بلریاگنج: ایس پی کی زبردست پھٹکار، 24 گھنٹے کے اندر پولیس نے عصمت دری ملزمین کو کیا گرفتار!

حافظ ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 9/جولائی 2018) بلریاگنج تھانہ علاقہ کے بھلوائی گاؤں میں گزشتہ ہفتہ کے دن دیر شام کو 14سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے تین ملزمین کو اتوار کی شام کو ایس پی کی سخت ھدایت پر بلریاگنج پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،  ماحول کشیدہ ہونے کیوجہ سے گاؤں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی تھی، فی الحال گاؤں کا ماحول پرسکون ہے.
بتادیں کہ 14 سالہ لڑکی ہفتہ کی شام کو گاؤں میں واقع دکان پر شیمپو لینے گئی تھی، جہاں دکاندار نے اپنے دوستوں کیساتھ مل کر عصمت دری کی، گھنٹوں تک لڑکی کو بند رکھا، کافی دیر ہونے کیوجہ سے گھر والے لڑکی کو تلاش کرتے کرتے دکان پر پہنچے، جہاں لڑکی کی ماں کو دکاندار نے بھگا دیا شک ہونے پر ماں نے دکاندار پر نظر رکھی، کچھ دیر بعد لڑکی لڑکھڑاتی ہوئی نکلی اور گر کر بیہوش ہوگئی، ہوش آنے کے بعد پوری کہانی لڑکی نے ماں کو سنایا، آپ بیتی سننے کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا، اہل خانہ نے واقعہ کی جانکاری بلریاگنج تھانے پر دی، تحریر پانے کے بعد پولیس ملزمین کو تلاش کرنے میں مصروف ہوگئی، وہیں ایس پی سٹی کی سخت ھدایت پر پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر تین ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمین میں اندل سنگھ بیٹے دیناناتھ سنگھ، کلدیپ  سنگھ بیٹے مسافر، امن سنگھ عرف گولو بیٹے بجرنگی ہے، ایس پی سٹی نے تینوں ملزموں پر سخت کارروائی کی ھدایت دی.