جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 10/جولائی 2018) ریشم نگری مبارکپور قصبہ میں واقع سائبر کیفے کی کئی دکانوں پر سوموار کو اچانک RPF کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی، موقع پر تین افراد کو حراست میں لیا، ریلوے افسران کے ذریعہ کی گئی اچانک چھاپہ ماری سے دکانداروں میں کھلبلی مچ گئی.
واضح ہو کہ سوموار کو قصبے کے سائبر کیفے کے ذریعہ ریلوے ویب سائٹ کو ہیک کر ریزرویشن تتکال ٹکٹ نکالے جانے، اور زیادہ قیمت لیکر بیچے جانے کا کھیل کافی دنوں سے چل رہا تھا، جس کو لیکر ضلع کے RPF افسر مرزا راشد بیگ کی قیادت میں سوموار کو ٹیم کیساتھ زیادہ تعداد میں پولیس لیکر قصبے کے کئی سائبر کیفے پر چھاپے ماری کی، اور چھوٹی ارجنٹی حق سروس نام کی دکان کے مالک انوارالحق کے یہاں بھی چھاپے ماری کر جانچ کرتے ہوئے 13680 روپیے نقد سمیت کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، پرنٹر اور ڈائری برآمد کی، وہیں بغل والی دکان کے مالک محمد دانش سمیت دو اور دکان مالکوں کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ مین شخص راجو چورسیا کوٹے دار موقع پر فرار ہوگیا، اور دکان پر موجود رمیش گونڈ کو ریلوے پولیس نے گرفتار کر لیا.
ریلوے افسر اعظم گڑھ مرزا راشد بیگ نے نمائندہ کو بتایا کہ ان لوگوں پر الزام ہے کہ سافٹ ویئر کو ھیک کر فرضی آئی ڈی بنا کر ریزرویشن اور تتکال ٹکٹ نکال کر مسافروں سے زیادہ پیسے لوٹتے ہیں، جبکہ یہ پوری طرح سے غیر قانونی ہے، حالانکہ اپنی ذاتی آئی ڈی سے بھی ٹکٹ نکال کر بیچنا قانوناً جرم ہے.
اس چھاپے ماری ٹیم میں ریلوے افسر مرزار راشد بیگ، برج بھوشن رائے، ہری رام یادو، راجدھاری، کپٹن کپتان سنگھ، اکھلیش سنگھ، ومل دوبے سمیت پولیس کملیش کمار، نوین پانڈے درجنوں کی تعداد میں ریلوے پولیس موجود رہی.