اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رئیس گجرات مفتی عبداللہ کاپودروی کی رحلت عالم اسلام کا ناقابل تلافی خسارہ: مولانا محمد سفیان قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 11 July 2018

رئیس گجرات مفتی عبداللہ کاپودروی کی رحلت عالم اسلام کا ناقابل تلافی خسارہ: مولانا محمد سفیان قاسمی

دیوبند(آئی این اے نیوز 11/جولائی 2018) دارالعلوم وقف دیوبند کی مجلس مشاورت کے مؤقر رکن، جامعہ فلاح دارین ترکیسر گجرات کے رئیس حضرت مولانا مفتی عبداللہ اسماعیل کاپودروی صاحبؒ کی رحلت عالم اسلام کے لئے ایک عظیم ناقابل تلافی خسارہ ہے، آپ کی رحلت سے ملت اسلامیہ ایک عظیم راہنما سے محرو م ہوگئی ہے، ان خیالات کا اظہار دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا محمدسفیان قاسمی صاحب نے اطیب المساجد دارالعلوم وقف دیوبند میں منعقدہ تعزیتی نشست سے کیا،
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں آپ کا وجود منجانب اللہ ایک نعمت غیر مترقبہ تھی، انھوں نے کہا کہ آپ کی علمی رفعت ووقعت اہل علم کے مابین مسلمہ تھی، آپ کے علمی و عرفانی فیضان سے مستفدین کی تعداد لامتناہی ہے، آپ کا عظیم علمی کارناموں کی فہرست طویل ہے اور یہ آپ کے لئے عظیم ذخیرۂ آخرت ہے، دارالعلوم وقف دیوبند، خانوادۂ قاسمی اور علوم نانوتویؒ سے انہیں خاص انس و لگائو تھا، ہمیشہ دارالعلوم وقف دیوبند کی ترقیات کے خواہاں اور آرزومند تھے اور ساتھ ہی ادارہ کی ترقیات کے لئے فکرمند بھی رہتے تھے، خصوصاً دارالعلوم وقف کی حالیہ ترقیات سے بے حد مسرور تھے اور اپنی مجالس میں بارہا اس کا ذکر بھی فرماتے تھے، دارالعلوم وقف دیوبند کی مجلس مشاورت کی تمام میٹنگوں میں خصوصی اہتمام کے ساتھ شریک ہوتے اور تعلیمی معیار کی بلندی کے باب میں مفید آراء و تجاویز سے نوازتے ، حق تعالیٰ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے اور آخرت میں آپ کے درجات بلند فرمائے۔
واضح رہے کہ حضرت مولانا کی وفات کی خبر ملتے ہی کل بعد نماز مغرب جامعہ کی اطیب المساجد میں ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا، حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند کی دعاء پر نشست کا اختتام ہوا، اس موقع پر اساتذۂ جامعہ و کارکنان ادارہ موجود رہے۔