جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/جولائی 2018) ریشم نگری مبارکپور علاقے میں بارش نہ ہونے سے شدید گرمی اور پانی کی قلت سے لوگ پریشان حال ہیں، گناہوں کی معافی اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے ڈھائی بجے دوپہر تقریبا نصف درجن مساجد اور عیدگاہ میں بارش کے لئے جمعہ کی نماز پڑھ کر دعاء کا اہتمام کیا گیا، اس دوران لوگوں نے اللہ تعالی سے رحمت کی بارش کیلئے دعائیں مانگی.
وہیں دوپہر کی دعا کے بعد رب العالمین نے رات ساڑھے 8 بجے سے رم جھم رم جھم کیساتھ بہترین بارش ہونے سے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے اور مالک حقیقی کا شکریہ ادا کیا.
عاشقان اولیاء کی زیر سرپرستی میں قصبہ کے علی نگر میں واقع عیدگاہ میں پورے قصبے کے لوگ جمع ہو کر گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے اللہ تعالی سے رحمت کی بارش کے لئے دعائیں مانگی، عید گاہ میں گھنٹوں پہلے سے ہی بوڑھے، بچے اور نوجوان پہنچ کر بارگاہ الٰہی میں گڑگڑایا، اور گناہوں کی معافی مانگی، مقررہ وقت پر مولانا سیدالوریٰ نے خطاب کے دوران کہا کہ آج انسان اپنے اصل فرائض سے ہٹتے جا رہا ہے، اللہ کی عبادت سے دور لوٹ كھسوٹ میں مست ہے، جسكے نتائج آج سب کے سامنے ہیں، اج ہمیں گناہون کی معافی اور انکے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا وعدہ کرنا ہے.
مفتی محمد اعظم نے کہا کہ اپنے مالک کو ٹھیک طریقے سے یاد کر لے تو اللہ تعالی اپنے رحمتوں سے مالا مال کر دےگا، لوگ اپنےفرائض سے دور ہورہے ہیں، جسكا نتیجہ سب کے سامنے ہے، ہمیں زیادہ سے زیادہ اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے، اور آگے گناہوں سے دور ہونے کا عہد کرنا چاہیے،
اسی کڑی میں جمعہ کے نماز کے بعد الجامعةالاشرفیہ، راجا مبارک شاه جامع مسجد، ھاس بابا مسجد پورہ رانی سمیت کئی جگہوں پر بارش کے لئے دعائیں کی گئی.
اس موقع پر مولانا محمد محبوب عزیزی، جاوید احمد، مولانا اختر حسین، غلام ربانی، علاقے کے سبھاسد محمد جاوید انصاری لائین مین، حاجی عزیزالرحمان محمد عثمان سمیت زیادہ تعداد میں لوگ موجود رہے.