پٹنہ(آئی این اے نیوز 17/جولائی 2018) آخر کار بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے امتحان کا معاملہ اب ٹھنڈے بستہ میں چلا گیا ہے، بورڈ نے تاریخ منسوخ ہونے کا اعلان کردیا ہے، دراصل بورڈ کا پورا اختیار چیئرمین کے ہاتھ میں ہے، لیکن چیئرمین کی اب تک تقرری نہیں کی جاسکی ہے، ادھر طلبہ کے مستقبل سے ہورہے کھلواڑ پر سیاست شروع بھی ہوگئی ہے۔
بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا پورا کام بند ہے، ٹیچروں کی تنخواہوں سمیت طلبہ کا امتحان ٹھنڈے بستہ میں چلاگیا ہے، مولوی اور فوقانیہ کا امتحان 23 جولائی سے منعقد کیاجانا تھا، لیکن مدرسہ بورڈ کے سکریٹری نے صاف کردیا ہے کہ جب تک چیئرمین نہیں آئیں گے امتحان نہیں ہوگا۔
ادھر ایک ہفتہ پہلے مدرسہ بورڈ کی جانب سے امتحان منسوخ کئے جانے کے معاملہ پر سیاست ہورہی ہے، مولوی اور فوقانیہ میں قریب ایک لاکھ 25 ہزار طلبہ شریک ہوتے ہیں، امتحانات میں تاخیر ہونے سے دیگر کالجوں میں ان کے داخلہ پر پہلے ہی سوال اٹھ چکا ہے اب مزید تاخیر سے مدرسہ کے طلبہ کا پورا سال خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔