اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جونپور: سڑک حادثے میں نصف درجن افراد کی موت، پانچ زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 23 July 2018

جونپور: سڑک حادثے میں نصف درجن افراد کی موت، پانچ زخمی!

جلال پور/جونپور(آئی این اے نیوز 23/جولائی 2018) اتوار کی صبح جونپور ضلع میں ایک سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ پانچ لوگ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جلال پور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کیا گیا، واقعے کے بعد گاؤں والوں نے ٹریلر میں آگ لگادیا.
 اطلاع پاکر پولیس موقع پر پہنچی، اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا، حادثے کے بعد علاقے میں کشیدگی کا امکان تھا، کشیدگی کو دیکھ کر پولیس فورس تعینات کی گئی ہے، پولیس حادثہ کی تحقیقات میں مصروف ہوگئی،  یہ حادثہ وارانسی ہائی وے کے جلال پور چوراہے پر ہوا ہے، جہاں ایک تیز رفتار ٹریلر نے 10 افراد کو کچل دیا، پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک کی ہسپتال میں علاج کے دوان موت ہوگئی، اس حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوگئے، جن کا علاج جلال پور کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں جاری ہے.
حادثے کے بعد ناراض افراد سڑک پر اتر گئے اور ٹریلر میں آگ لگا دیے، بتایا جا رہا ہے کہ جلال پور کے چوک پر گاڑیوں کا جام لگا تھا، ٹرک کے پیچھے دو بائک سوار  پانچ افراد تھے، اور سائیکل سوار بھی تھے،تبھی وارانسی کی طرف سے جونپور کی جانب سامانوں سے بھرےٹریلر نے ٹرک اور موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس میں موٹر سائیکل نوادہ جلال پور کے رہائشی اجے سنگھ اور اس کی دو سالہ بیٹی کی موقع پر موت ہوگئی، دوسری موٹر سائیکل پر، وبھن مئو کے رہائشی برجش سروج ایک ٹیچر تھے اور ان کے ساتھ منگرو اور انور سوار تھے، انور کی موقع پر موت ہوگئی، جبکہ دو زخمی ہوئے اس کے علاوہ، دو سائیکل سوار کی موت ہوگئی ہے، پولیس  واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے، میت کے خاندان میں کہرام مچا ہوا ہے.