حافظ سیف الاسلام مدنی کانپوری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کانپور(آئی این اے نیوز 22/جولائی 2018) حج اسلام کا پانچواں رکن ہے، یہ بھی نماز روزے اورزکوۃ کی طرح ایک فرض عبادت ہے ،یہ ہر اس مسلمان پر اللہ کا ایک حق ہے ، جو خانہ کعبہ تک جانے کے وسائل اورطاقت رکھتا ہو، ایک مسلمان کا سفر حج وزیارت کے لیے نکلنا یقینااس بات کا بین ثبوت ہے کہ اس کے اندر اللہ کی اطاعت اور اس سے محبت کا کتنا جذبہ ہے، حج کی مدت چند مہینے ہیں جو مشہور و معلوم ہیں،
پس جو شخص ان یام میں اپنے اوپرحج مقرر کرے(یعنی حج کا احرام باندھ لے) تو پھر نہ کوئی فحش بات جائز ہے ،نہ عدول حکمی درست ہے اورنہ کسی قسم کا جھگڑا زیبا ہے بلکہ اس کو چاہیے کہ ہروقت نیک کام میں مشغول رہے اور جو بھی نیک کام کروگے اللہ اس کو جانتا ہے، جو شخص حج کرے اس طرح کہ دورانِ حج نہ رفث ہو (یعنی فحش بات) اورنہ فسق (یعنی حکم عدولی) وہ حج سے ایسا واپس ہوتا ہے جیسا اس دن تھا جس دن ماں کے پیٹ سے پیداہوا تھا ‘‘۔) (صحیح البخاری) آتے ہیں وہی جنہیں سرکار بلاتے ہیں.
ہمارے محترم و مکرم استاذ مولانا مشتاق احمد صاحب القاسمی ناظم مدرسہ عربیہ مدنتہ العلوم نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی
جن کو اللہ تعالی نے اپنے گھر کی طرف بلایا اور وہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں اور بہت خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کو اللہ رب العزت اپنے دربار پر بلائے، اللہ تعالی انکی حاضری ، آنے جانے ، انکی نیت و سفر و عبادات کو قبول فرمائے اور ہم سب کو بھی جلد از جلد اپنے پاک گھر کی زیارت نصیب فرمائے۔۔۔آمین ثم آمین