اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر میں 79ویں جلسہ سالانہ کی میٹنگ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 19 August 2018

مدرسہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر میں 79ویں جلسہ سالانہ کی میٹنگ!

سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/اگست 2018) آج بتاریخ 19 اگست 2018 بروز یکشنبہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر کے 79ویں جلسہ سالانہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی نظامت حضرت مولانا محبوب عالم صاحب نے کی،
جبکہ صدارت کے فرائض حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی احمد اللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم ناظم اعلی مدرسہ ہذا انجام دیے، میٹنگ میں باتفاق رائے سے  ملک کے نامور علماء کرام کا نام مدعو کیلئے آیا، جس میں تمام علماء کرام کی منظوری کے بعد ناموں کی حتمی شکل منظر عام پر جلد ہی آجائے گی ان شاءاللہ.
نیز 14, 15, 16 نومبر 2018 کو جلسہ کی تاریخ طے پائی گئی.
 آخر میں مدرسہ کے ناظم اعلی صاحب کی پرسوز دعاء پر میٹنگ اختتام پذیر ہوئی.