اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ جونپور ہائیوے پر دو ٹرک کی آمنے سامنے ٹکر، کئی افراد زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 12 August 2018

اعظم گڑھ جونپور ہائیوے پر دو ٹرک کی آمنے سامنے ٹکر، کئی افراد زخمی!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/اگست 2018) اعظم گڑھ جونپور مین راستے پر دو ٹرک کی آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی، حادثے میں ایک ٹرک ڈرائیور اور مقامی شہری زخمی ہوگئے.
مقامی پولیس کے مطابق کہ دیر رات جونپور سے آنے والے بھارت گیس ایجنسی کا گیس سلینڈر سے بھرا ٹرک اعظم گڑھ کی طرف آ رہا تھا کہ جونپور کے قریب اعظم گڑھ ضلع کے برده تھانہ علاقہ کے پاور ہاؤس کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکر ہو گئی، تصادم کے بعد ٹرک میں بھرے سلینڈر میں آگ لگ گئی، دیكھتے ہی دیکھتے ایک ایک کر سلینڈر پھٹنے لگا، یہ آواز بہت تیز تھی کہ کئی کلومیٹر دور تک لوگوں کو سنائی دی، موقع پر فائر بریگیڈ کے چار گاڑیاں پہنچی، گھنٹوں کے بعد آگ کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہے، حادثہ بھیڑ کی جگہ یا مارکیٹ میں نہیں ہوا ورنہ بڑا حادثہ ہوسکتا تھا، خبرلکھے جانے تک دو افراد کے سنگین طو پر زخمی کی خبر ملی ہے، زخمی افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا، اس موقع پر ایس پی سٹی اور علاقہ کے سی او موجود رہے.