اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دیوگاؤں: گھر سے اسکول گئے طالب علم کی ندی میں ملی لاش، مچا کہرام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 18 August 2018

دیوگاؤں: گھر سے اسکول گئے طالب علم کی ندی میں ملی لاش، مچا کہرام!

دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/اگست 2018) دیوگاؤں کوتوالی علاقے کے مسيرپور گاؤں کے قریب جمعہ کو دن میں تقریبا 11 بجے ایک بھٹے کے سامنے بیسو ندی میں کلاس 8 کے 13 سالہ طالب علم راکیش یادو بیٹے راجکمار یادو کی لاش پانی میں تیرتے دیکھ ہلچل مچ گئی، اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا.
خبر کے مطابق راکیش یادو (13) بیٹے راجکمار یادو كٹگھر لال گنج کا باشندہ تھا اور سرسوتی ودھیا مندر انٹر کالج کا طالب علم تھا، جمعہ کو صبح 8 بجے وہ اسکول کیلیے نکلا، لیکن اسکول نہیں پہنچا، شام میں چار بجے جب وہ گھر نہیں پہنچا تو گھر والوں نے اسے تلاش کرنا شروع کردیا، دیر رات دیہاتیوں کی اطلاع پر ودھیا مندر سے پکڈنڈی کی طرف پکڑی جانے والے راستے میں ندی کنارے کسی نامعلوم بچہ کا اسکول ڈریس اور سائیکل پڑی ہونے کی اطلاع پر پولیس محکمہ کے افسران موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کیے لیکن دیر رات تک راکیش کا کوئی پتہ نہیں چلا، جبکہ میت راکیش کے والد راجکمار نے مذکورہ کپڑے کو دیکھ اپنے بیٹے کے کپڑے ہونے کی تصدیق کر دی تھی، جمعہ کو صبح پولیس محکمہ کی طرف سے ارد گرد کے گاؤں کے غوطہ خوروں کو بلا کر ندی میں تلاش کرنا شروع کیا، لیکن راکیش کا کوئی پتہ نہیں چل سکا، جمعہ کو صبح تقریبا 11 بجے کے قریب مسيرپور گاؤں کے قریب راکیش کی لاش پانی میں تیرتی ملی،جسے دیکھ گاؤں میں ہلچل مچ گئی، پولیس جگہ پر پہنچنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیجا، میت راکیش دو بھائیوں میں بڑا تھا اور والد راجکمار کی لالگنج میں ایک فوٹو کاپی کی دکان ہے، گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے.