از: محمد عظیم قاسمی فیض آبادی دارالعلوم النصرہ دیوبند
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 18/اگست 2018) عربی زبان کی نمایا خدمات انجام دینے کے لئے برصغیر کے ممتاز ادیب اور دارالعلوم دیوبند کے استاد حضرت مولانا نور عالم خلیل امینی صاحب (مدیر ماہنامہ الداعی دارالعلوم دیوبند) کا نام صدر جمہوریہ ایوارڈ کے لئے منتخب ہوا ہے دارالعلوم دیوبند سمیت علماء دیوبند، علوم اسلامیہ کے حاملین علوم عربیہ سے ادنیٰ دلچسپی رکھنے والے ہزاروں لاکھوں لوگوں کے لئے مولانا کا یہ انتخاب باعث صد افتخار ہے ـ
بلامبالغہ یہ کہا جاسکتاہے کہ حضرت مولانا کی شخصیت اس وقت نہ صرف یہ کہ ہندوستان بلکہ برصغیر کے علوم عربی ادب کے بہت بڑے خلاء کو پر کئے ہوئے ہے، مولانا نے عربی زبان کو جو ندرت بخشی وہ اپنی نظیر آپ ہے، حضرت مولانا عربی و اردو دونوں زبانوں میں یکساں مہارت رکھتے ہیں، عربی کی طرح اردو میں بھی مولانا کئی گراں قدر تصانیف موجود ہیں، جو مولانا کی اردو زبان و ادب کی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے کافی ہیں، مولانا کی اردو زبان کی صرف ایک کتاب "روشنی" کا مطالعہ کرنے والا اچھی طرح سمجھ لے گا کہ وقت کے بڑے بڑے ادیبوں کے یہاں کتنی غلطیاں رائج ہیں جو ان کی زبان دانی کا بہت بڑا نقص ہے پھر بھی وہ ادیب ہیں اس جہت سے مولانا نے جو اصلاح اردو ادب میں کی ہے اور اس طرح کی رسم الخط کی رائج غلطیوں سے اپنی تحریروں کو پاک کیا ہے وہ صرف اور صرف مولانا کا حصہ ہے.
الغرض اردو زبان میں بھی مولانا کو بڑا عبور حاصل ہے رسائل و جرائد میں مولانا کی تحریروں اور مولانا کی کتابوں کا مطالعہ کرنے والا ایک ایک جملے پر مولانا کے پائے کا ادیب ہونے کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگا میں مولانا کی تحریروں سے اپنی واقفیت کی بنیاد پر دعویٰ کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اردو ادب میں بھی بہت کم لوگ مولانا کہ کی ہمسری کرنے کا دعوی کر سکتے ہیں، مولانا کی تحریروں میں جو ندرت، کشش وجاذبیت ہے وہ بہت کم لوگوں کے حصہ میں آئی آپ کو ضرور اس خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا جانا چاہیے، مولانا کو دونوں زبانوں پر اس طرح عبور حاصل ہے.
جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ مولانا کی دونوں زبانوں کی کتابوں و تحریروں کا مطالعہ کرنے والا یہ فیصلہ کرنے میں پس وپیش کا شکار ضرور ہوگا کی مولانا عربی زبان اردو پر حاوی ہے یا اردو زبان عربی پر اس طرح کی دونوں زبانوں پر قدرت بہت ہی خال خال کسی کو میسر آتی ہے.
بہر حال عربی زبان وادب کے حوالے سے آپ کی شخصیت اتنی قدآور ہے کہ برصغیر کا کوئی بھی ادیب اس وقت آپ کے ہم پلہ نہیں اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اپ کی شخصیت اس میدان میں بر صغیر کے لئے "مینارہء نور" ہے.
بڑے ہی مسرت کا مقام ہے کہ مولانا کی شخصیت عربی زبان وادب کی خدمات کے اعتراف میں صدر جمہوریہ ایوارڈ کے لئےمنتخب ہوئی مگر مولانا کی ذات وخدمات اس رسمی ایوارڈ سے بہت بلند و بالا ہے.
میں نے یہ چند سطریں اس وقت دوران سفر لکھدیں.
اللہ تعالی مولانا کوصحت وعافیت کے ساتھ تادیر قائم رکھے ان کی خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے . آمیـن